لندن ( عارف چودھری ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مرحوم انتہائی شفیق,نرم دل,انسانیت سے محبت کرنے والے اور سچے پاکستانی تھے ۔ان کے انتقال سے صرف ان کے اہل خانہ کا ہی نہیں بلکہ ایم کیو ایم اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کا ایک ایک فرد تمام اہل خانہ اور پارٹی کے غم میں برابر کے شریک ہے اور دعاگو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی ان کی بے حساب مغفرت فرمائے اور ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور تمام لواحقين کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفيق عطا فرمائے۔ آمین
