سٹاکپورٹ (عارف چودھری)
یوم آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ھے @ Heaton Muslim community trust @ Stockport میں بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے سجد انتظامیہ نے تقریب کا انعقاد کیا جس میں مقامی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی مسجد انتظامیہ ہر سال اگست میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد کرتی ھے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا آزادی کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر کنسلٹنٹ ڈاکٹر خرم صدیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی کے دن دیار غیر میں رہنے والے ھم لوگ اپنے ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی دعائیں کرتے ہیں اس دن ھم کو عہد کرنا چاہئے کہ ھم اپنے ملک پاکستان کے لئے تمام اختلافات بھلا کر اکٹھے ھونا چاہئے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے لئے بھی آواز اٹھانی چاہئے امام مسجد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی کی قیادت میں مسلمانوں نے بہت قربانیاں دے کر آزادی لی تھی اب ہمارا فرض ھے کہ صرف جشن نہ منائیں بلکہ پاکستان کی ترقی اور مضبوطی کے لئے بھی مل جل کر کام کریں مہمانوں کی تواضع دیسی کھانوں سے کی گئ آخر میں پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئ
