بلیک برن میں ایسٹ لنکاشائر سپورٹس کلب میں کرکٹ میلے کا انعقاد

Spread the love


لندن -عارف چودھری

اے ایچ سپورٹس کے روح رواں پرنس انیک حسن اور راجہ شہباز حسین کی جانب سے بلیک برن میں ایسٹ لنکاشائر سپورٹس کلب میں کرکٹ میلے کا انعقاد ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ کیٹ ہولڈن ،سابق پاکستانی کرکٹر طارق محمود ، مئیر بلیک برن پرویز اختر، بلیک برن کونسل کے لیڈر کونسلر فل رائلی ، نوجوان کاروباری شخصیت عمر ملک ، کونسلرز شوکت حسین ، کونسلر محفوظ حسین کونسلر ملک عرفان پاکستان اور برطانیہ کی کاروباری اور مزہبی شخصیت چودھری حاجی سلابت اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی طارق محمود کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات ، شائقین کرکٹ اور مقامی نوجوان کرکٹر کی بھرپور شرکت کی ۔ جیتنے والی شاھین سٹرائکر کو ٹرافی کے ساتھ 2000 پونڈ کی انعامی رقم دی گئ دوسرے نمبر پر آنے والی سٹار پلڈرز کو ٹرافی کے ساتھ 1000 پونڈ کی انعامی رقم دی گئ – مین آف دی میچ عرفان کریم ٹورنامنٹ کے بیسٹ بلے باز زاھد منصور بیسٹ باؤلر کیون انڈین قرار پائے اس موقع پر کونسلر پرویز اختر نے کہا نوجوانوں کو ذہنی و جسمانی صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے اسکے لیے کرکٹ کھیلنے سے ہمارے نوجوان منفی کی بجائے مثبت سرگرمی میں ملوث ہوں گے ۔رکن برطانوی پارلیمنٹ کیٹ ہولڈن کا کہنا تھا کہ مقامی افراد بمعہ اہل خانہ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئے سب سے ملاقات کر کے اچھا لگا ہمیں کمیونٹی کے اندر باہمی اتحادواتفاق کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد تواتر سے کرنا چاہیے ۔ سابق پاکستانی کرکٹر طارق محمود نے مقامی آرگنائزر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پر امید ہوں کہ مستقبل میں بھی ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا رہے گا اس سے ایشیائی اور انگریز کمیونٹی کے نوجوانوں کے اندر باہمی ہم آہنگی پیدا ہو گی ۔ کو نسلر شوکت حسین کونسلر محفوظ حسین اور کونسلر ملک عرفان کا کہنا تھا کہ بلیک برن کونسل اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے میں مدد کرنے ہو خوشی محسوس کرتی ہے اور ہم مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مالی معاونت کریں گے اسکا مقصد کمیونٹی کو اکٹھا کرنا تھا ۔ بلیک برن کونسل کے لیڈر کونسلر فل رائلی نے ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انہوں نے کمیونٹی کو یکجا کرنے میں مثالی کردار ادا کیا ہے ۔  دوسروں نے بھی کامیاب ٹورنامنٹ کر انے پر پرنس انیق حسن اور راجہ شہباز کو مبارکباد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں