لندن عارف چودھری
ریل ملازمین کی یونین اپنے مطالبات کیلئے27ویں بار ہڑتال پر ہیں، تنخواہوں میں اضافے کیلئے ریل یونین اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔
ریلوے ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں میں 14 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ حکومت صرف 4 فیصد اضافے پر راضی ہے۔ریل یونین کی تنخواہ میں اضافے کی نئی پیشکش مسترد، مزید ہڑتالوں کا امکان
لندن انڈر گراؤنڈ اسٹیشنز کا اسٹاف 4 اکتوبر اور 6 اکتوبر کو بھی ہڑتال کرے گا۔
لندن سمیت برطانیہ کے دیگر علاقوں میں بھی ٹرینوں کا پہیہ جام رہا، دن میں ریل کی سروس انتہائی محدود تھی۔
