پاسپورٹ آفسز کے سسٹم میں فنی خرابی، شہریوں کو پریشانی۔

Spread the love

پاسپورٹ کیلئے آنے والے شہریوں کو تصویر اور بائیو میٹرک کے بعد طویل انتظار کرنا پڑا۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کے سسٹم میں فنی خرابی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق نادرا کے پاسپورٹ دفاتر سے منسلک سسٹم میں فنی خرابی ہوئی جس کے باعث پاسپورٹ کیلئے درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہ ہو سکے، پاسپورٹ کیلئے آنے والے شہریوں کو تصویر اور بائیومیٹرک کے بعد طویل انتظار کرنا پڑا۔ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ آفسز میں 2 گھنٹے سے زائد کام رکا رہا اور دو گھنٹوں بعد سسٹم بحال ہونے پر دوبارہ انٹری کا کام شروع کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں