افغانستان میں زلزلے سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔عبدالحمید جلیلی

Spread the love

دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے۔رہنما انسانی حقوق

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسان حقوق کے رہنما عبدالحمید جلیلی نے کہا کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں زلزلے سے اموات پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے اور ایک ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے زلزلے کی وجہ سے ہرات کے 12 دیہاتوں میں 600 سے زائد گھر تباہ اور 500 تک افرد متاثر ہوئے جو قابل افسوس ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ سال جون میں افغانستان کے مشرقی حصے میں زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جسے دو دہائیوں کا سب سے خطرناک زلزلہ قرار دیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کے رہنما عبدالحمید جلیلی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں زلزلے سے اموات پر پوری قوم افسردہ ہے اللہ تبارک و تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی افراد کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں