لندن عارف چودھری
پاکستان تحریک انصاف نارتھ ویسٹ برطانیہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چودھری اچودھری شاھد انور عمرہ کی ادائیگی کے لئے کل برطانیہ سے سعودی عرب روانہ ھو رھے ہیں آج راچڈیل میں انہیں ملنے کے لئے چودھری اخلاق احمد وڑائچ سینئر نائب صدر نارتھ ویسٹ -چودھری محمد نواز چیف ایگزیکٹو انڈس پرنٹ -کاروباری شخصیات حافظ ارسلان احمد -زید اکرام -طاھا رفیق چوہان -سینئر صحافی عارف پندھیراور دوست احباب ان سے ملنے آئے اس موقع پر چودھری اخلاق احمد وڑائچ اور چودھری نواز کا کہنا تھا کہ ھماری دعا ھے کہ چودھری شاھد انور کا سعودی عرب کا سفر خیر خیریت سے ھو وہ خوش قسمت ھے کہ انہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف سے بلاوہ آیا ھے ھم ان سے اپنے لئے خصوصی دعا کی بھی اپیل کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں خیر خیریت سے عمرہ کی سعادت کے بعد برطانیہ واپس لائے آمین -چودھری شاھد انور کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ھوں کہ مجھے عمرہ کی سعادت کا موقع مل رھا ھے میں تمام دوست احباب کا شکر گزار ھوں کہ وہ آج مجھے ملنے تشریف لائے میں تمام دوستوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کروں گا
