وزیرآباد(نامہ نگار) ملکی وقار سے بڑھ کر کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی ہمارے تعلیم دانوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد،علماء اور والدین کو اپنی آنے والی نسل کو اس بات سے آگاہ کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد شہباز منج(صدر شعبہ علوم اسلامیہ ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور) نے چوہدری محمد ثاقب الیاس خاں منج کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ یہ وطن ہے تو ہم ہیں اسی سے ہماری عزت و آبرو ہے تقریب میں امیدوار ایم این اے چوہدری ذبیح اللہ بلگن،میجر اظہر محمود منج،چوہدری رضوان احمد منج ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین چوہدری عدنان احمد بلگن، چوہدری امتیاز ظفر منج ایڈووکیٹ،چوہدری جواد احمد خاں منج ایڈووکیٹ،سابق ڈائریکٹر ایگریکلچر پنجاب چوہدری آفتاب اظہر باگڑی،ماہر قانون دان چوہدری شکیل احمد چٹھہ ایڈووکیٹ،چئیرمین دار عمل حافظ راشد دستگیر محمد،ڈپٹی کمشنر ریٹائر چوہدری ذوالفقار علی باگڑی،عظیم وکیل راہنما چوہدری سلطان احمد خاں منج ایڈووکیٹ،انسپیکٹر محمد جاوید احمد خاں منج،سابق چیئرمین و امیدوار ایم پی اے چوہدری امتیاز اظہر باگڑی،چوہدری عطاء اللہ ملہی اور سیاسی و سماجی راہنما چوہدری محمد مشتاق خاں منج نمبردار سمیت اندرون و بیرون ملک سے سرکاری افسران،سیاسی و سماجی راہنماؤں،مذہبی شخصیات شریک تھیں۔
