جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ ظالم کی مدد ہوتی رہی تو عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہونگے،

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ ظالم کی مدد ہوتی رہی تو عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہونگے،اسرائیلی سفاکیت روکنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں،مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لئے امت ایک ہوجائے او آئی سی ایسے اعلانات کرے جس سے امت کی حوصلہ افزائی ہو،غز ہ میں سیز فائر نہ ہونے کی وجہ امریکہ ہے،19نومبر غزہ مارچ میں وزیرآباد سے سینکڑوں مردو خواتین اور بچے شرکت کرینگے۔وہ جماعت اسلامی وزیرآباد زون کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے صدارت زونل امیر صابر حسین بٹ نے کی۔انہوں نے کہا کہ امریکی ایماء پر اسرائیل فرعون کے نقش قدم پر گامزن ہے اقتدار کے لئے ڈیلیں کرنے والوں کی زبانیں اسرائیل مظالم پر خاموش ہیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی ناصر محمود کلیر اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار محمد مشتاق بٹ کی کمپین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا فیصلہ ہوا کہ محلے گاؤں کی سطح پر منظم کرنے فیصلہ ہوا۔جماعت اسلامی کے زونل امیر صابر حسین بٹ نے کہا کہ عنقریب وزیرآباد شہر سے300خاندان جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔اس سلسلہ میں مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ وزیرآباد کا دورہ کرینگے اس سلسلہ میں ذمہ داریاں کارکنان کے سپرد کی گئیں اور الیکشن فنڈ جمع کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جماعت اسلامی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ مستقبل کے لئے حکمت عملی طے کی گئی اور منصوبہ بندی کی گئی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مفادات کی سیاست کرنیوالی سیاسی جماعتوں کا دور ختم ہوگیا مفادات کے لئے پارٹیاں بدلنے والوں کو عوام معاف نہیں کرینگے مقررین نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال اور اسلامی بنانا ہر پاکستان کا عزم ہے8فروری کے بعد سراج الحق کی قیادت میں خدمت کا نیا دور شروع ہوگا اس موقع پر بلاک کوڈ کی سطح پر تنظیم سازی مکمل کرنے اور رابطہ مہم کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں