جہلم(اختر شاہ عارف)آج “یومِ اقبال”کے حوالے سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔یہ پروگرام المرکز کونسل جہلم اور اس کی ذیلی تنظیموں سی ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم،ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ المرکزجہلم کے تعاون سے پیش کیا گیا۔اس پروگرام میں کالج ہذا کے طلباء وطالبات نے ترنم سے کلام اقبال پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی تقاریر میں علامہ سر محمد اقبال رحمۃ علیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ۔کہ علامہ اقبال نہ صرف بر صغیر کے شاعر تھے۔بلکہ دنیا میں جہاں جہاں اردو اور فارسی بولی،سمجھی اور پڑھی جاتی ہے۔علامہ اقبال وہاں وہاں کے شاعر تھے۔انہوں نے نا صرف پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔بلکہ پاکستان کے حصول کے لیئے بھر پور کوشش بھی کی تھی
انہوں نے اپنی شاعری سے بر صغیر کی مسلمانوں کو نہ صرف جگایا۔بلکہ یہ انہی کی شاعری کا اعجاز تھا۔کہ مسلمانانِ ہند اپنے لیئے ایک علیحدہ وطن کے حصول میں کامیاب ہوئے۔ڈاکٹر محمد اسد مرزا،پروفیسر قدرت علی سیالوی،میجر(ر) زرغون گل خان اور کالج ہذا کے پرنسپل ذاہد حسین ساہی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال سکتے ہیں ۔اس تقریب میں المرکز کونسل کی ذیلی تنظیموں سی ڈی سی،ایم سی ڈبلیو اے اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی کے جن عہدیداران و ممبران نے شرکت کی ۔ان میں ڈاکٹر شاہد تنویر،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ،پروفیسر(ر)قدرت علی سیالوی،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،میجر(ر) زرغون گل خان،شاہد جلیل سیٹھی،محمد امین میر،ارشد محمود مبارک،ڈاکٹر عبد الغفور ملک،محمد ارشد احمد مرزا،عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس جہلم،محمد احمد جمیل،نبیل مرزا،سید مظہر عباس نقوی اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔
