سپریم کورٹ نے جمہوریت کو زندہ رکھنے کےلئے مضبوط فیصلہ کیا۔لیاقت بلوچ

Spread the love

ہم دعوت دیتے ہیں کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سپریم کورٹ نے جمہوریت کو زندہ رکھنے کےلئے مضبوط فیصلہ کیا۔اگر کوئی الیکشن سے فرار اور عوام کو جمہوری حق سے محروم کرنا چاہتا ہے تو یہ آئین کے ساتھ غلط ہوگا۔عام انتخابات 8 فروری  ہونگے بہت قریب ہیں۔لاہور میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے حلقہ خواتین  کے لیے مخصو ص سیٹوں مختصص کیا ہے اور ترازو نشان پر ہی الیکشن میں حصہ لے گیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت لا قانیت کا راج ہے، عوام نے مسلم لیگ ،پیپلز پارٹی اور عمران خان کو بھی آزمایہ ہے۔ان کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے جب بھی ہم پر اعتماد کیا اس پر ہم پورے اترے قومی اسمبلی کے حلقہ 128،اور 123 سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑینگے ہم اپنا منشور اور اپنا صاف ستھرا کردار عوام کے سامنے پیش کریں گے سب کو لیول پلیئنگ ملنا چاہیے ۔آج بھی سیاست دانوں کو مل جانا چاہیے اور صاف شفافیت کےلئے الیکشن لڑیں۔ان کا مزید کہنا  تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل کیا جا ئے  ۔لیول پلیئنگ یہی ہے کہ عوام کے سامنے پیش ہو کر الیکشن لڑا جائے۔عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے ہم دعوت دیتے ہیں کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں