سرکل آفیسر عارف والا نے صوبائی حکومت کی ملکیت 137ایکٹر 6کنال چراہ گاہ غیر قانونی قابضین سے واگزار کرالی،

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 6 جولائی 2020

ساہیوال( آصف ندیم )ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال رائے نعیم اللہ بھٹی کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے سرکل آفیسر عارف والا نے صوبائی حکومت کی ملکیت 137ایکٹر 6کنال چراہ گاہ غیر قانونی قابضین سے واگزار کرالی،انہوں نے یہ بات اپنے دفتر سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہوں نے کہا کہ چک نمبر 61/EB عارف والا مین موجود اس رقبے پر عرصہ درراز سے 12 قابضین کاشتکار ی کر رہے تھے -واگزارکرائے گئے رقبے کی مارکیٹ ویلیو ایک ارب 51کروڑ 65لاکھ روپے لگائی گی ہے -محکمہ اینٹی کرپشن نے واگزار کرائی گئی چراہ گاہ ریونیو آفیسر عارف والا کی سپرداری میں دے دی ہے -ڈائریکٹر رائے نعیم اللہ بھٹی نے کہا کہ سرکاری اراضی اور املاک کو قابضین سے واگزار کرانے کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تا کہ صوبائی حکومت کی ملکیتی املاک کا غیر قانونی استعمال روکا جا سکے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں