بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال 06 جولائی 2020
ساہیوال( آصف ندیم )سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر کی ڈی کیٹنگ کے خلاف کارروائیاں جاری،ریلوے روڈ اور کھوکھا بازار میں دوکانوں کی چیکنگ،دو دوکانوں کا سامان ضبط،تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے احکامات پر ایل پی جی کی غیر قانونی ڈی کیٹنگ میں ملوث دوکانداروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور ریلوے روڈ اور کھوکھا بازار میں دوکانوں کی چیکنگ کی -انہو ں نے دو دوکانوں سے ڈی کیٹنگ میں استعمال ہونے والا سامان حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب ضبط کر لیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید کارروائی شروع کر دی ہے -ایک پریس ریلیز میں انہوں نے ایل پی جی کا کارروبار کرنے والے دوکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کو یقینی بنائیں ورنہ ا ن کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی