ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے یہاں چارکوٹ بارگو میں کھلی کچہری سے خطاب

Spread the love

گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے یہاں چارکوٹ بارگو میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بارگو بالا بارگو پائین، شروٹ اور شکیوٹ کے عوام کے بنیادی ضروریات، تعلیم، صحت،بجلی، صاف پینے کے پانی، بجلی،چھوٹے ترقیاتی سکیموں، زراعت، نادرا برتھ رجسٹریشن، زمینوں کی معاویضہ جات و دیگر اہم مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر اقدامات میں تیزی لائے گی، چار کوٹ کے عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں رہیں، ہماری کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی سہولیات کو گھر کی دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد، عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم رکھناہے اور متعلقہ اداروں کے جانب سے مزکورہ علاقے کے عوامی فلاحی، تعمیر وترقی پر مشتمل اقدامات سے آگا ہ رکھنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز بارگو بالا یونین کونسل کے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کھلی کچہری سے خطا ب کرتے ہوئے آفیسران پر زور دیا کہ وہ عوام مسائل کے حل کیلئے کوششیں تیز کریں، اور اس مقصد کیلئے عوام کے ساتھ رابطے میں رہیں، تاکہ انہیں دفاتر کا چکر نہ کاٹنا پڑے، کھلی کچہری سے عمائدین چارکوٹ کے سولات اور اٹھائے جانے والے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی دئے، عمائدین چاکر کوٹ نے بارگو بالا، بارگو پائین، شروٹ شکیوٹ میں مختلف سرکاری اداروں کے جانب سے جاری منصوبوں میں سست روی کے شکایات کیں، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے درپیش مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات دئے، عمائدین کے جانب سے بنجر زمینوں کو آباد کرنے کیلئے پودوں کی فراہمی کیلئے استدعا کی، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سروے کے بعد میرٹ پر پودوں کی فراہمی کیلئے احکامات دئے، چار کوٹ شکیوٹ زیر تعمیر A کلاس ڈسپنسری کو مکمل کرنے کیلئے ہیلتھ ایڈ منسٹریٹیو آفیسر منظور حسین کو ہدایات دی کہ وہ مقررہ وقت کے اندر منصوبے کو مکمل کرائیں، اور سی کلا س ڈسپنسری میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھی موقع پر احکامات دئے، جس پر ضلعی ہیلتھ آفس کے ایڈ منسٹریٹیو آفیسر منظور حسین نے ادارے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ شکیوٹ سی کلاس، شروٹ سی کلاس اور بارگو بالا سی کلاس ڈسپنسریوں میں ادویات پہنچادی گئیں ہیں، ایمبولیس کی سہولت بھی دی گئی ہے اور سینئر ڈسپنسر کی ڈیوٹی بھی لگادی گئی ہے، اس موقع پر اساتذہ سے متعلق ایک سوال پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع گلگت کوہدایات دی کہ وہ چار کوٹ میں واقع سکولوں میں اساتذہ کی فراہمی یقینی بنائیں، جو ٹیچر جہاں بھی تعینات ہوا ہے اسکی ڈیوٹی اسی علاقے میں کرکے رپورٹ کریں، اسکے علاوہ ززرعی اجناس کے سلسلے میں سوال پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر نے وضاحت دی کہ محکمہ ذراعت کے جانب سے پھل دار پودوں کی فراہمی کیلئے زمینداروں کی درخواست پر کاروائی میرٹ پرکی جارہی ہے جبکہ کسانوں کو معیاری گندم کے بھیج کی فراہمی کیلئے پہلے آئے پہلے پایئے کے بنیاد پر اقدامات جاری ہے،بجلی بلوں کے خودساختہ اضافی بلات کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے مزکورہ ایس ڈی پی او کو ہدایات دیں کہ وہ گھر گھر سروے کے بعد بلوں کو فراہم کریں تاکہ صارفین بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرسکیں، اور چار کوٹ میں بجلی کی فراہمی کے شیڈول تسلی بخش قراردیا، اور مزید بہتری کیلئے ہدایات دے دیں، چارکوٹ میں چوریوں اور منشیات پر کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی کارکردگی تسلی بخش قراردیا اور مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں، صاف پینے کے فراہمی کیلئے اٹھائے گئے سوالات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے محکمہ واسا کے زمہدار آفیسران کو احکامات دئے کہ پانی پائپ لائینوں، ٹنکیوں ازسر نو جائزہ لیں اور ضروری اقدامات اٹھائیں،، بعد ازاں آبپاشی کیلئے واٹر چینلوں کی بحالی کیلئے بھی احکامات دئے۔ کھلی کچہری کے آخر میں عمائدین چارکوٹ، بارگو بالا، بارگو پائین، شروٹ اور شکیوٹ کے عمائدین، نمبرداروں اور یوتھ نے ضلعی انتظامیہ شکریہ ادا کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا شکریہ ادا کیا، کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے پہلی مرتبہ عوام کے پاس آکر انکے درینہ مسائل پوچھے اور فوری حل طلب مسائل کو موقع پر احکامات دئے، عمائدن چارکوٹ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کے قیادت میں ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں