راجہ یوسف بندوری کو کشمیر حکومت و پاکستان ہائی کمیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کیے کوارڈینیٹر تعینات

Spread the love

اولڈھم(چودھری عارف پندھیر)

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا مسلم لیگ ن کے رہنما اولڈھم کی سماجی و سیاسی شخصیت راجہ یوسف بندوری کو برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے کے لیے آزاد کشمیر حکومت و پاکستان ہائی کمیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کیے کوارڈینیٹر تعینات کرنا بے حد سراہا جا رہا ہے وہ اس سے پہلے بھی وزیر اعطم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر رہ چکے ہیں اسی سلسلے میں راجہ ظہور حسین جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اولڈھم نے کیفے لاھور اولڈھم میں ظہرانہ دیا جس میں مقامی کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی تقریب میں خطاب کرتے ھوئے راجہ فظل حسین سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن اولڈھم نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پارٹی کے پرانے ورکر کو اپنا کوآرڈینیٹر بر طانیہ مقرر کیا امید ھے کہ اب اوورسیز کشمیریوں کے مسائل حل ھونگے انہوں نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے اپیل کی کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر پی آئ اے کو بحال کرانے میں اپنا کردار ادا کریں راجہ ظہور حسین جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اولڈھم و میزبان نے کہا کہ ھم وزیر اعظم آزاد راجہ فاروق حیدر اور راجہ زبیر کیانی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے راجہ یوسف بندوری جیسی شخصیت کو اپنا کوآرڈینیٹر بر طانیہ مقرر کیا ھم راجہ یوسف بندوری سے امید کرتے ہیں کہ وہ اوورسیز کشمیریوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کروائیں گے اور کشمیر کی آزادی کے لئے ھر فورم پر اپنی آواز اٹھائیں گے ڈاکٹر نسیم اسلم شاھین چیئرمین اسلم شاھین ویلفئر فاؤنڈیشن سونا ویلی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ میں اپنی اور فیملی کی جانب سے راجہ یوسف بندوری کو دوسری دفعہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کوآرڈینیٹر بننے پر مبارک دیتا ھو ں امید ھے وہ پہلے کی طرع اب بھی کشمیریوں کے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بر طانیہ میں کوآرڈینیٹر راجہ یوسف بندوری نے میزبان اور تمام احباب کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ میں سب سے پہلے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا شکر گزار ھو ں کہ انہوں نے مجھے اپنا کوآرڈینیٹر بنایا میں کوشش کروںگا کہ انکی امیدوں پر پورا اتروں آزاد کشمیر میں انہوں نے بہت ترقیاتی کام کروائے اور پارٹی کو منظم کیا بر طانیہ میں ساری پارٹی انکے ساتھ کھڑی ھے میں اپنے راہنما سابق وزیر اعطم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صحت کے لئے دعا گو ھوں راجہ شاھنواز نے کہا کہ یوسف بندوری جیسے پارٹی کارکن کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنا بر طانیہ کے لئے کوآرڈینیٹر بنا کر کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں-تقریب میں راجہ محمد اکرم راجہ شاھد اعظم کی خصوصی شرکت تقریب میں تلاوت کا شرف حاجی آصف کو نصیب ھوا اور سٹیج سیکٹری کے فرائض راجہ ظہور حسین نے بہت اچھے طریقے سے نبھائے آخر میں مہمانوں کو لاھوری کھانے پیش کئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں