ہر فرد اپنا اور اپنی فیملی کا خاص خیال رکھتے ہوئے سماجی رابطوں کو محدود کریں۔مرکزی صدر ورلڈ وومن فاونڈیشن
یورپ(چیف اکرام الدین)ورلڈ وومن فاونڈیشن کی مرکزی صدر و ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محترمہ رخسار بٹ نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی بڑھتی ہوئی تعداد باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ ہر فرد اپنا اور اپنی فیملی کا خاص خیال رکھتے ہوئے سماجی رابطوں کو محدود کریں کرونا وائرس عالمی وبا نے پوری دنیا کی انسانیت کو خطرے میں ٦ڈال دیا جو انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے کرونا وائرس ایک جان لیوا وائرس ہے اور ابھی تک اسکی نہ کوئی ویکسین ہے اور نہ ہی کوئی میڈیسن اسکا علاج صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی ممکن ہے اس وقت ہم سب کو حکومتی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے نجات مل سکے ورلڈ وومن فاونڈیشن کی مرکزی صدر و ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محترمہ رخسار بٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ ابھی تک لاکھوں افراد متاثر ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ مر چکے ہیں جو افسوس ناک مقام ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو صحت کاملہ نصیب فرمائے اور اللہ تعالی کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مغفرت نصیب فرمائے اور مرحومین کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین