مسلم لیگ (ن) وزیرآباد کوایک مثالی وروشن ضلع بنانے میں تمام تر توانائیاں صرف کرے گی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احمد شاہنواز چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وزیرآباد کوایک مثالی وروشن ضلع بنانے میں تمام تر توانائیاں صرف کرے گی، نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا،وقت نے ثابت کیا کہ میاں نواز شریف کو پاکستان کی سیاست سے باہر کرنیوالے آج خود ملکی سیاست سے باہر ہو چکے ہیں اور تمام سازشیں ناکام ہو گئی ہیں، میاں نواز شریف نے اپنے دور حکومت کے دوران ہمیشہ پاک وطن کی خود مختاری کیساتھ ساتھ قومی میگا پراجیکٹ جبکہ منتخب نمائندگان نے گراس روٹ لیول تک ترقی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے،8 فروری کو ووٹ صرف نواز شریف اور شیر کو ملے گا۔ شیر کا نشان جیت کا نشان ثابت ہو گا۔8فروری کو عوام کا سمندر شیر پر مہر لگا کر پاکستان کی تاریخ بدل دیگا،کیونکہ خدائے بزرگ و برتر کے بعد عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں