لندن (پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا حالیہ بارش نے ایک بار پھر بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ھے پورا شہر کراچی تالاب کا منظر پیش کر رھی ھے اور بہت سی گلیوں میں گٹر ابھل ابھل کر ڈانسنگ فاوءنٹین کا منظر پیش کر رھی ھیں کہاں ھے شہری حکومت اور میر کراچی وسیم اختر کیوں انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں ھے اگر وہ عوام کی زندگیوں میں آسانی فراہم نہیں کر سکتے تو مستعفی ہو کر گھر کو جائیں ۔آخر کیوں اقتدار سے چمثیں ہوئے ھیں اگر عوام کی خدمت نہیں کرنی تو ۔ آج کراچی کی عوام سابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال کو اسی لیے آج یاد کرتی ھے کہ انہوں نے عوام کی بے لوث خدمت کی تھی۔
