میونسپل حدود میں سیاسی جماعتوں کے جانب سے شہر کے دیواروں پر وال چاکنگ پر پابندی عائد

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت
ازدفتر ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے میونسپل حدود میں سیاسی جماعتوں کے جانب سے شہر کے دیواروں پر وال چاکنگ پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویژنل مجسٹریٹ اینڈ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے میونسپل حدود میں شہر کے دیواروں پرکسی بھی قسم کی وال چاکنگ کرنے پر دفعہ 144Cr.PC کے تحت پابندی عائد کرنے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کردی، نوٹیفیکیشن کے تحت الیکشن کمیشن کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے شیڈول اعلان کررکھا ہے جسکی وجہ سے سیاسی پارٹیوں کے جانب سے سرگرمیاں تیزی سے شروع ہوئیں ہیں ااور مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے منشور پر مشتمل وال چاکنگ بھی شروع ہوگئیں ہیں جسکی وجہ سے شہر کی خوبصورتی ماند ھ پڑ ھ گئی ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پہلے وال چاکنگ پر پابندی عائدہے پابندی پر من و عن عملدرآمدکیلئے میونسپل حدود میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے اپنے تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے زیر دفعہ 144 سی آر۔ پی سی 1898 نافذ کرتے ہوئے میونسپل حدود سب ڈویژن گلگت میں ہر قسم کی وال چاکنگ پر پابند ی عائد کرنے کا نوٹیفیکشن جار ی کر دیا، نوٹیفیکشن پر بدھ کے روز سے نافذ العمل ہوگا ترجمان کے مطابق شہر میں پہلے ہی نیشنل ایکشن پلان کے تحت پہلے ہی وال چاکنگ پر پابندی عائد ہے لہذ ا پابندی پر ایک بار پھر عوام کو آگاہ کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے بحیثیت سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت دوبارہ دفعہ 144 کے تحت دوبارہ پابندی عائد کردی ہے لہذا ایک تمام سیاسی پارٹیوں کے زمہ داروں آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ شہر کے دیواروں پر وال چاکنگ سے پرہیزکریں اور کسی بھی قسم کے وال چاکنگ نہ کریں بصورت دیگر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کی قیادت میں ٹیم گلگت کا کاروائیاں تیز، کورونا وائرس لاک ڈاون نرمی کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں دکانیں سیل، میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس، فوڈانسپکٹر، راشد قاسمی، سیکٹر مجسٹریٹ کمال ناصر، جوڈیشل کلرک محمد قاسم، پیرا ملٹری فورسز، میونسپل پولیس فورس پر مشتمل ٹیم نے گشت کے دور ان لاک ڈاون اقات پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں، دکانداروں، ہوٹلوں اور قصائیوں پر مشتمل درجنوں لوگ گرفتارو دکانوں کوسیل کردیے گئے، گرفتا ر تاجروں کے جانب سے آئندہ لاک ڈاون نرمی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی پر رہا اور دکانو ں کا سیل ختم کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے جانب سے کورونا SOPs کی خلاف ورزی ناقابل برداشت اور قابل سز ا جرم ہے اس لئے شہری، تاجر، اور سماجی حلقے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کورونا وائرس کو ملکر شکست سے دوچار کرسکیں۔

مظہر علی مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بدھ 08 جولائی 2020

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں