پنڈدادن خان اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین کا عوامی شکایات پر ایکسین واپڈہ کے ہمراہ شہر کا دورہ

Spread the love

پنڈدادن خان سے نمائندہ خصوصی راشدخان

پنڈدادن خان اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین کا عوامی شکایات پر ایکسین واپڈہ کے ہمراہ شہر کا دورہ
شہر کے مختلف محلوں گلیوں میں بغیر حفاظتی تدابیر کے دیے گئے گھریلوں اور کمرشل میٹروں کی لٹکتی تاروں اور کھمبوں کی صورت حال کا جائزہ

کام کی ناقص صورت حال اور جانلیوا خطرات سے بچاو کے لیے تاروں کی مرمت اور اونچائی کیلئے فوری احکامات جاری سماجی حلقوں کی طرف سے اے سی پنڈدادن خان کے فوری ایکشن کی تعریف

تفصیلات کے مطابق پنڈدادن خان اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین اور ایکسین واپڈہ نے موسم گرما کے حوالے سے عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئےشہر کا دورہ کیا انہوں نے شہر کے مختلف محلوں میں لٹکتی تاروں اور کھمبوں کی صورت حال کا جائزہ لیا اور کام کی ناقص کوالٹی سمیت بے ترتیبی کو دیکھتے ہوئے گلی محلوں میں لٹکتی تاروں کی مرمت اور اونچائی کیلئے فوری احکامات جاری کئے شہر کے مختلف محلوں میں لٹکتی تاروں کی اونچائی تین سے چار فٹ ھے اور ننگی تاریں جگہ جگہ سے ٹوٹی ھوئی ہیں جو برسات کے موسم میں کسی بھی وقت حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان میاں مراد حسین اور ایکسین واپڈہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان میاں مراد حسین اور ایکسین واپڈہ کے شکر گزار ہیں جہنھوں نے اس اہم مسئلہ کا نوٹس لیا اور بروقت احکامات جاری کیے سماجی حلقوں کی طرف سے بروقت احکامات جاری کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان میاں مراد حسین اور ایکسین واپڈہ کو خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں