کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی راشدخان )
چوآ سیدن شاہ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ملک عظمت حیات کے گھر پر 5 ملزمان کی حملہ کی کوشش 2 ملزمان گرفتار ۔ 3 مسلح ملزمان بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوآ سیدن شاہ پولیس نے بروقت اطلاع پر موقع پر پہنچ کر حملہ کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزمان کو قابو کر لیا۔ ملزمان کی جانب سے ملک عظمت حیات کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں ہیں اور للکارتے ہوئے دروازوں کو توڑنے کی کوشش کی گئ تھی جسکے بعد صحافی ملک عظمت کے بچے خوفزدہ ہو گئے عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نشے کی حالت میں تھے حملے کی وجہ عناد جگہ کا تنازعہ بتائی جارہی ہے ملک عظمت حیات نے آج ہی سول عدالت چکوال سے حکم امتناعی حاصل کرلیا ہے یاد رہے سینئر صحافی ملک عظمت حیات ایم ڈی شیرازی میڈیا ہائوس ، ایڈیٹر چکوال بلیٹن ہفت روزہ، ایڈیٹر کمرشل پوائنٹ، نمائندہ سماء، نمائندہ کوہ نور ٹی وی، چیف ایڈیٹر ہفت روزہ تیر انداز، نمائندہ انتساب، نمائندہ شانہ بشانہ نیوز کے ساتھ منسلک ہیں ملک بھر کے صحافتی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ چواسیدن شاہ سمیت ڈی پی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ملزمان کو گرفتار کر کے صحافی ملک عظمت حیات اور ان کی فیملی تحفظ فراہم کیا جائے۔۔
