اسپائر 2 انسپائر کمیونٹیز راچڈیل کو کنگ ایوارڈ ملنے کی خوشی میں پروقار تقریب کا اانعقاد

Spread the love

لندن عارف چودھری

اسپائر 2 انسپائر کمیونٹیز راچڈیل کو کنگ ایوارڈ ملنے کی خوشی میں تنظیم کے ڈائریکٹر عاقب نزیر -ڈائریکٹر کلثوم خانم -سولی اور انکی دوسرے ممبران نے کیسل میر کمیونٹی سینٹر راچڈیل میں پروقار تقریب کا اانعقادکیا جس میں کمیونٹی کے لئے رضاکارانہ خدمات کرنے والوں کو کنگ ایوارڈ سے نوازا گیا -برطانیہ کے بادشاہ کی نمائندہ گریٹر مانچسٹر لارڈ لیفٹیننٹ DIANNE HAWKINS (ڈیان ہاکنز )ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد -ڈپٹی لیفٹیننٹ اسرارالحق -لارڈ قربان حسین کی خصوصی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈپٹی لیفٹیننٹ کارل بیسن- ڈپٹی لیفٹیننٹ کارن لی-راجہ آفتاب شریف -علینا خان -کونسل آفیسر ناظم -چیف سپرٹیڈنٹ پولیس ڈینی انگلس -چیف انسپکٹر توصیف احمد -ڈاکٹر میری -محمد جمال -شکیل پرویز -شیراز-ڈپٹی لیڈر کونسلر جینٹ ایمزلی-آفتاب خان حسے اور کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی – نظامت کے فرائض مشہور ٹی وی اینکر محمد شفیق نے بہت اچھے طریقے سے انجام دئیے -اس موقع پر ڈپٹی مئیر کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ کہ ھم اسپائر 2انسپائر کو انکی کمیونٹی خدمات کی وجہ سے کنگ ایوارڈ ملنے پر مبارک دیتے ہیں یہ ارگنائزیشن راچڈیل کی کمیونٹی کے لئے کئ پراجیکٹس پر کا م کر رہی ہے آج انہوں نے کمیونٹی کے لئے رضاکارانہ کام کرنے والوں کو اپنی تنظیم کی جانب سے کنگ ایوارڈ دئیے -لارڈ قربان حسین -ڈپٹی لیفٹیننٹ اسرار الحق نے اسپائر 2انسپائر کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ ھمیں امید ہے یہ ارگنائزیشن مستقبل میں بھی اپنے کام کو جاری رکھے گی -یچیف سپرٹیڈنٹ پولیس ڈینی انگلس اور چیف انسپکٹر توصیف احمد نے کہا کہ اسپائر ٹو انسپائر کی نوجوان قیادت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ مقامی نوجوانوں کے لئے کئ پراجیکٹ مکمل کر چکے ہیں -شیراز -آفتاب خان -نائجیرین کمیونٹی کی روح رواں میری نے کہا کہ اسپائر 2 انسپائر کے جو لوگ کمیونٹی کی خدمت کے لئے ہمہ وقت سر شار رہتے ہیں انہیں ایوارڈ سے نوازتی ھے -ان کی خدمات ہمارے لئے قابل ستائش ہے – اینکر محمد شفیق -رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے علینہ خان -حسے – کمیونٹی لیڈر شکیل پرویز -اور جمال نے آج کے کامیاب پروگرام کرنے پر اسپائر ٹو انسپائر ٹیم کو مبارکباد دی -اسپائر ٹو انسپائر کے ڈائریکٹرز عاقب نزیر -کلثوم نے آج کے ایوارڈ ڈنر پر شریک تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھمیں فخر ہے کہ ھماری کمیونٹی کی خدمات کی وجہ سے ہمیں کنگ ایوارڈ سے نوازا گیا ھم مستقبل میں بھی کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں گے -ھم نے رضاکارانہ کمیونٹی کی خدمات سر انجام دینے والوں کو کنگ ایوارڈ دئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں