ملازمین کے ساتھ اشیاء خوردونوش اور بچوں کے پیٹ پالنے کیلئے پیسے نہیں، نگران حکومت سابقہ حکومت کے روش پر عمل پیرا ہیں۔
مردان(نمائندہ نورین ناز)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایپکا نے جان بچانے والے ادویات اور یوٹیلٹیز بلز کے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ملازمین کے ساتھ اشیاء خوردونوش اور بچوں کے پیٹ پالنے کےلیے پیسے نہی۔نگران حکومت سابقہ حکومت کے روش پر عمل پیرا ہیں ۔29 فروری کو ملک بھر میں اختجاج کرینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔کہ نگران حکومت نے آئے روز یوٹیلٹیز بلز اور جان بچانے والے 180 ادویات میں سوفیصد اضافہ کرکے سرکاری ملازمین کی کمر توڑدی دی۔موجودہ نگران حکومت بھی سابقہ حکومت کے روش پر چل رہی ہے ۔اور نومنتخب حکومت کے حکمرانوں کی عیاشیوں کےلیے عوام پر روزانہ کی بنیاد پر ٹیکس ،بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام سے پیسے بٹور رھے ھیں ۔جو ظلم کے مترادف ھے۔سرکاری ملازمین اور غریب عوام کب تک یہ قربانیاں دیتے رھیں گے۔ابھی تو سفید پوش طبقہ بھی اپنا بھرم رکھنا مشکل ھوگیا۔ملک میں اس مہنگائی کے سونامی سے سٹریٹ کرائم ،بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے کیسزز میں خاطر خواہ اضافہ ھوجائے گا۔اور وہ دن دور نہیں کہ ملک میں سول نافرمانی کا تحریک شروع ھو جائے گا۔حکمران فوری طور پر اشیاء خوردونوش گیس ،بجلی اور جان بچانے والی ادویات کے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لیں۔ورنہ 29 فروری کو ملک بھر میں دما دم مست قلندر ھوگا۔