شب برات مختلف حادثات میں 7 بچے جھلس گئے

Spread the love

وزیرآباد :(نامہ نگار) شب برات مختلف حادثات میں 7 بچے جھلس گئے سول اسپتال وزیرآباد میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بچوں کو فارغ کر دیا گیا،شہر بھر میں شب برات کی شب پٹاخے گونجتے رہے پولیس نے درجنوں افراد کو پکڑا لیکن مک مکا کر کے چھوڑتے رہے
شب برات کے موقع پر درجنوں بچے پٹاخے ،پھلجڑی اور بارودی اناروں سے جھلس کر زخمی ہو گئے ۔شہر و گردونواح کے درجنوں بچے جھلس گئے۔محلہ جلالپورہ ،دھونکل روڈ سے علی ہمایوں ،عبداللہ سلیم ، گھکا میتر سے حسنین، موسی، موتی بازار سے شہبازسلیم، محمد عبداللہ ، ونجووالی سے ایشال نامی بچے اور بچیاں جھلسنے والوں میں شامل ہیں سول اسپتال میں پٹاخوں و بارودی سامان سے جھلسنے والے بچوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا شب برات کے موقع پر شہر پٹاخوں سے گونجتا رہا پولیس کی جانب سے درجنوں افراد کو پکڑا گیا تاہم بعد میں مقامی افراد کی سفارشات و لین دین کے بعد چھوڑ دیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ جو افراد پکڑے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں رقم لے کر چھوڑنے کے الزامات میں حقیقت نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں