
لندن (عارف چودھری )متحدہ قومی مومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود کے بڑے بھائی مرزا عامر محمود کے نماز جنازہ میں علماۓ کرام ‘ایم این اے’ ایم پی اے،چیرمینز’ کونسلرز،زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے رکھنے والے افراد کے علاوہ ہزاروں عاشقان رسول کی نماز جنازہ میں شرکت ۔ نماز جنازہ جامع مسجد نور القران ( پھاژی والی مسجد) کراچی میں ادا کر دی گئی ۔ان کا نماز جنازہ تاریخی جنازہ تھا جس میں مسجد کے تمام حال اوپر اور نیچے کچھا کچ بھرے ہوۓ تھے اور مسجد کے باہر بھی لوگوں کی کثییر تعداد موجود تھی ۔ان کی تدفین أھوں اور سسکیوں میں ڈیفنس ویو کے قبرستان میں کر دی گئی ۔ ہر أنکھ اشکبار تھی ہر مرد اور عورت ‘ بچے اور بوڑھے ان کے اچھے کردار کی تعریف کرتے نہیں تھکتے ۔وہ ایسی ششخصیت سے جنھیں مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
