
مانچسٹر۔ عارف چودھری
برطانیہ میں دنیا بھر کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی رہائش پزیر ہے اور مختلف کاروبار کرکے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں ایسے ہی عراق -کردستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے تحسین شیکسانی — سیامد اور سید رضوان ہاشمی نے مل کر برطانیہ کے بڑے شہر مانچسٹر کے دل ویمزلے روڈ پر ایک نیا GRAND 360 STEAKHOUSE ریسٹورنٹ کی بنیاد رکھی اور اسکی گرینڈ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا مانچسٹر کی لارڈ مئیر یاسمین ڈار مہمان خصوصی تھیں دوسرے شرکت کر نے والوں میں مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی مسلم لیگ ق خواتین ونگ کی صدر عزرا قاضی کاروباری شخصیات عمران میر -سرور کیانی -سعدیہ سرور -چودھری امجد اور افتخار مجید شامل تھے -لارڈ مئیر یاسمین ڈار نے فیتہ اور کیک کاٹ کر گرینڈ 360 سٹیک ہاؤس کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر لارڈ مئیر مانچسٹر نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ویمزلے روڈ مانچسٹر میں ایک نئے ریسٹورنٹ کا اضافہ ہوا -مانچسٹر سٹی کونسل نئے کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزائ اور مکمل تعاون کرتی ہے انکے کھانے بھی مزیدار ہیں -نئے کاروبار سے جہاں برطانیہ میں عزت ملتی ہے وہاں پاکستان اور ترکیہ کی معثیت کو بھی ممد ملتی ہے -مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی نے کہا کہ ھمیں خوشی ہے کہ کہ تحسین اور سیامد نے مجھ سے مل کر نئے ریسٹورنٹ کی بنیاد رکھی کمیونٹی کو کو مانچسٹر میں نئے کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزائ کرنی چاہیئے – لارڈ مئیر کے کنسورٹ ماجد نے تحسین -سیامد اور سید رضوان ہاشمی کو نئے ریسٹورنٹ کھولنے پر دلی مبارکباد دی – گرینڈ 360 سٹیک ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو تحسین شیکسانی ڈائریکٹر سیامند اور پارٹنر سید رضوان ہاشمی نے لارڈ مئیر یاسمین ڈار اور دوسرے مہمانوں کا افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم انشااللہ گریٹر مانچسٹر کی کمیونٹی کو دوسروں سے مختلف اور معیاری فوڈ فراہم کریں گے امید ہے کہ لوگوں کو اچھا فوڈ اور اچھی سروس ملے گی -پہلے دن ریسٹورنٹ میں برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت افتخار مجید -چودھری امجد اور عدیل کا کہنا تھا کہ ہمیں ریسٹورںت کے کھانے بہت پسند آیا ھم نے فوڈ انجوائے کیا یہ مانچسٹر میں کے ریسٹورنٹس میں ایک بہت اچھا اضافہ ہے امید ہے کمیونٹی کے دوسرے لوگ بھی انکے نئے کھانوں سے مستفید ہو نگے -آخر میں لارڈ مئیر یاسمین ڈار کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا
