فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے زبردست الفاظ میں خراج تحسین وعقیدت پیش کیا

Spread the love

لندن(چودھری عارف پندھیر)

مادر ملت ،خاتون پاکستان فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے قیام پاکستان اور خواتین کے حقوق کا علم بلند کرنے کے لیے انکی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین وعقیدت پیش کیا۔ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابق چئیرمن نامور قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ فاطمہ جناح نے قائدِ اعظم کے ساتھ ملکر خطے میں پاکستان کے قیام کی بنیاد رکھی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ ، ووٹ کے حق اور خواتین کے حقوق کو جلا بخشی اسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے وہی کاوشیں آگے چلکر پاکستان کو خاتون وزیر اعظم دیتی ہیں اسی وجہ سے آج پاکستانی خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں پاکستان کے ساتھ عالمی سطح پر نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسی زریں اصول کو یاد رکھنا چاہیے جس کے تحت پاکستان بنا اور  فاطمہ جناح نے جدوجہد کی۔  بزرگ سیاسی سماجی راہنما اور ماہر قانون غلام رسول شہزاد کا کہنا تھا کہ انہیں 1964 زمانہ طالبعلمی میں فاطمہ جناح کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا جب وہ لاہور کینٹ ہسپتال کا افتتاح کرنے آئیں تھیں جو میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے 1965 میں عام انتخابات میں حصہ لیا لیکن کامیاب نہ ہو سکیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کی خواتین کے لیے کام کیا آنے والے وقت میں وہ پاکستانی خواتین کے لیے مشعل راہ رہیں گی اسی لیے انہیں مادر ملت اور خاتون پاکستان کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے انکی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔سرگرم سماجی کارکن فرزانہ شاہین کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی قائد اعظم کے نظریے کی بھرپور حمایت اور حصول پاکستان کی جدوجہد میں کردار ادا کیاوہ عوامی اور خواتین کے حقوق کی مبلغ تھیں ۔ فرح صدیقی کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح نے عوامی اور خواتین کے حقوق کی مبلغ تھیں اللہ پاک انکے درجات بلند کریں انہوں نے پاکستان بنا کر ہمیں سونپ دیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ اسی پیار و محبت سے ہمیشہ پاکستان سے پیار کریں اور اپنے دلوں اور احساسات میں پاکستان کو زندہ رکھیں۔ممتاز کاروباری سماجی اور سیاسی شخصیت بابو لالہ علی اصغر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے انکی جدوجہد ہماری تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی ہمیں انکے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں