:پنجاب کلچر ڈے کے سلسلے میں گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال
:پنجاب کلچر ڈے کے سلسلے میں گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ مہمان اعزاز میں سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام، ڈی او سیکنڈری خادم حسین موہل، ڈپٹی ڈی ای اوز افتخار احمد علوی اور رانا عابد شامل تھے۔ سکول کے پرنسپل شاہد رامے، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے جہاں پنجاب کی ثقافت سے جڑی اشیاء کی نمائش کی گئی۔ سکول کے بچوں نے بھنگڑا پیش کیا گیا جسے تقریب کے شرکاء نے خوب سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جنرل سید عثمان منیر بخاری نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی تہذیب اور روایات پر فخر کرتی ہیں اور ان کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو دہائی قبل ہمارے معاشرے میں دھوکہ دہی اور حق تلفی کا کوئی رواج نہیں تھاکیونکہ لوگ اپنی ثقافت سے جڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں جنہوں نے آگے جا کر ملک کو سنبھالنا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں بحیثیت مسلمان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ سی ای او ایجوکیشن چوہدری اکرام نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سال میں صرف ایک دن ثقافت کو دینے کی بجائے ہم سارا سال اپنی تہذیب و ثقافت پر فخر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں