جہلم نئے تعینات ہونے والے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی صحافیوں سے ملاقات

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار۔صحافیوں کا ضلع کی صورتحال پر اظہار اطمینان،ضلع میں کرائم کے کنٹرول کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی گئی، تفصیلا ت کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں سے ملاقات کی۔جس میں پرنٹ میڈیا کے صدر میاں محمد ساجد، جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے صدر راجہ وقارسمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں میڈیا معاشرے کے عکاسی کرکے ان کے مسائل سامنے لاکر حل کروانے میں اہم کردار ادا کررہاہے اور مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ جہلم کے صحافی مثبت خبروں کیوجہ سے اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا کا مثبت اور غیر جانبدار کردار معاشرتی ترقی و استحکام کا ضامن ہے، شاکر حسین داوڑکا کہنا تھا کہ صحافی ملک کا چوتھا ستون اور معاشرے کی آنکھ ہیں،صحافیوں کو چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد اور مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے اور سائلین کو فوری انصاف مہیا ہو سکے، ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ صحافیوں کے پاس اگر پولیس کے متعلق کوئی بھی خبر آئے تو صحافیوں کے چاہیے کہ پی آر او سے رابطہ کرکے ہمارا موقف ساتھ شائع کریں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں، انہوں نے کہا کہ میں نے صحافیوں کی سہولت کے لئے پی آر او کے سٹاف میں اضافہ کر دیا ہے اور اب یہ سہولت 24 گھنٹے فراہم کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ نمائندگان جب چاہیں پولیس کا موقف لے سکتے ہیں، انہوں نے کہا میری پہلی ترجیح ہے کہ ضلع جہلم کو جرائم سے پاک کیا جائے وہ اسی صورت ممکن ہے کہ شہری اور صحافی پولیس کے ساتھ تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ میرے دروازے سائلین کے لئے کھلے ہیں میرے دفتر میں آنے کے لئے کسی قسم کی سفارش یا پرچی کی ضرورت نہیں، انہوں نے کہا کہ میں مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونے کو ترجیح دیتا ہوں انشاء اللہ جہلم کو جرائم سے پاک کریں۔ صحافی برادری نے ڈی،پی،او شاکر حسین داوڑ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اْمیدظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کاوشوں سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔اس موقع پر سالار قافلہ راجہ جہانزیب خان ترک، معروف سینئر صحافی چوہدری محمد ریاض گوندل، عامر شبیر کیانی، چیف ایگزیکٹو مرز ا راحیل بیگ،چیف ایڈیٹر عبدالغفارآذاد، نیوز ایڈیٹر عاطف بٹ،رانا نویدالحسن،مرزا کفیل بیگ کیفی، مرزاقاصم بیگ، سید ناصر حسین شاہ، چوہدری ظفرنور، شیخ ذوالفقار علی کاشف، سید مستفیض اقبال بخاری، ڈاکٹر محمد اعجاز اعوان، غلام عباس شہزاد بٹ، الیاس صادق وٹو، مرزا قدیر بیگ، راجہ سہیل کیانی، بابائے صحافت مظفر اقبال انصاری، وسیم قریشی، محمد آصف جٹ، مرزاندیم بیگ، عبدالمنان، نعیم اختر بھٹی، وسیم تبریز، فضل حسین، محمد عارف قریشی،محمد نصیر احمد، چوہدری بشیر احمد تارڑ، فیصل کیانی، ڈاکٹر آفتاب احمد، دانیال عابد چوہدری، چوہدری عابد محمود، عمیراحمد راجہ، مہر محمد آصف، سید عمر عباس شاہ، عبدالجبار لودھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں