جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی چوتھی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، (مرحوم) عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز المرکز ہال میں عبدالستار ایدھی(مرحوم) کی چوتھی برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈاکٹر محمد اسد مرز ا کی زیر صدارت ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر تلاوت قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول مقبولﷺ پیش کرنے کی سعادت اختر شاہ نے حاصل کی، تقریب میں عبدالستار ایدھی (مرحوم) کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کوششو ں و کاوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور امید ظاہر کی عبدالستار ایدھی کی طرح المرکز کی انتظامیہ بھی نادار، غریب و غربا کی تعلیم و تربیت کا بہتر سے بہتر انتظامات کریں گے، تقریب میں عبدالستار ایدھی کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کروائی گئی اور ان کے جاری مشن کو جاری رکھنے کے لئے عزم کا اظہار کیا گیا،تقریب میں ڈاکٹر شاہد تنویر، ارشد مبارک، میجر زرگون، کرنل مجید، شاہد سیٹھی، اختر شاہ، شاہدہ شاہ، شہلا، اسٹاف ایدھی سینٹر راجہ سہیل کیانی، آصف، محمد شریف سمیت دیگر بھی شامل تھے۔
