سابق صدر و وزیر اعضم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم کی چو تھی برسی منائی گئ

Spread the love

راچڈیل (چودھری عارف پندھیر)

ممتاز کشمیری راہنما بین الاقوامی شخصیت سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد عبد القیوم خان کی چوتھی برسی کے موقع پر راچڈیل برانچ کے صدر کاروباری سیاسی شخصیت بابو لالہ علی اصغر نے مقامی ریسٹورنٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چئیرمن چوہدری محمد بشیر رٹوی نے خصوصی شرکت کی ۔ شرکائے تقریب نے سردار محمد عبد القیوم خان مرحوم کی ملی و سیاسی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین وعقیدت پیش کیا۔ مسلم کانفرنس کے مقامی صدر کاروباری شخصیت اور میزبان بابو لالہ علی اصغر کا کہنا تھا کہ سردار عبدالقیوم مجاھد اوّل بین الاقوامی شخصیت تھے سارا پاکستان او جموں کشمیر انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتا تھا انہوں نے پوری زندگی آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کی اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے -چوہدری محمد بشیر رٹوی کا کہنا تھا کہ مجاہد اول سردار محمد عبد القیوم خا ایک عظیم شخصیت تھے کیونکہ انکے قول و فعل میں تضاد نہیں تھا ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ انہیں عالمی سطح اور اسلامی ممالک میں بھی پذیرائی تھی وہ مبلغ اسلام تھے انکا فرمان تھا کہ پاکستان کے ساتھ محبت کریں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں رب العالمین انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ سماجی شخصیت محمد رشید کا کہنا تھا کہ سردار محمد عبد القیوم خان کی خصوصی طور پر  کشمیری قوم کے محسن تھے اور بڑے بڑے کارنامے انجام دیے ہم انکے بے حد مشکور ہیں۔ سابق میئر راچڈیل ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ ہم آج یہاں کشمیری قائد ملت سردار محمد عبد القیوم کی برسی منا رہے ہیں انکی ملی خدمات لائق تحسین ہیں ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ھوتی ہیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں محمد صفدر -چودھری اسحق عارف پندھیر شامل تھے

عارف چوہدری راچڈیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں