حضرت فاطمہ زہرہ جنتی خواتین کی سردار اور کائنات کی ایک عظیم ہستی ہیں, سید محمد صفی اعظم المعروف چن پیر

Spread the love

وزیرآباد:(ملک طارق بیوروچیف تحصیل وزیرآباد)حضرت فاطمہ زہرہ جنتی خواتین کی سردار اور کائنات کی ایک عظیم ہستی ہیں جن سے محبت و الفت ہر مومن مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ سرکار دوعالم رحمت العالمین نے اپنی شہزادی کے استقبال میں خود کھڑے ہوکر ان کی عزت و عظمت کو عملی طور پر بیان فرما دیا ہے۔ گذشتہ روز اہلسنت و جماعت کےایک معتبر عالم دین سے حضرت سیدہ طیبہ طاہرہ کی شان میں لفظ خطاء کا استعمال انتہائی نامناسب تھا چاہے وہ جس طرح بھی کہاا گیا۔ موصوف کو وضاحتوں اور مزید تقریروں کی بجائے اللہ رب العزت اوررسول اللہ کی بارگاہ میں معافی مانگنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہا ر سید محمد صفی اعظم المعروف چن پیر سجادہ نشین آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف نے یہاں مسلم ہینڈز انٹرنیشنل ایجوکیشن کمپلیکس میں سادات عظام پاکستان کت اکا برین سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ ا انہوں نے کہا کہ انبیاءاور رسل کے بعد کائنات میں اللہ کریم نے سرکار دو عالم کے گھرانے کو چن لیا ہے ان کی عزت و توقیر اور علمیت کو ماپنے کا نہ ہی ہمارے پاس کوئی پیمانہ ہے نہ ہی ہم کسی سے ان ہستیوں کے تقابل اور مرتبہ کا تعین کر سکتے ہیں اور نہ ہی ہمیں یہ حق ہے کہ ہم ان پر زبان درازی کریں ۔اکابرین کی محفل سے علامہ الطاف محی الدین آف سیالکوٹ،سید سجاد حسین گیلانی سمبڑیال،سید منور حسین بخاری گجرات،سید سجاد حسین بخاری ملکھانوالہ،پیرغلام بشیر نقشبندی،حافظ مظفر اقبال چشتی،اور سید آل احمد نے بھی خطاب کیا انہوں نے عظمت سادات پر گفتگو کی اور خاندان رسالت کی شان عزت اور توقیر پر خطاب کیا علما ءکا کہنا تھا کہ یہ وہ ہستیاں ہیں جن کے فضائل ہی فضائل ہیں ہم اہل نہیں کہ مقدسات اسلام پر ایسی گفتگو کریں جس سے توہین کا عنصر ظاہر ہو اللہ کے مقرب اور مقدس لوگ فضائل کے حامل تھے فضائل کے حامل ہیں اور فضائل کے حامل رہیں گے ان پر ازل سے ابد سلام ہی سلام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں