یو کے اسلامک مشن کے برانڈ ایمبیسڈر ایکی رحمان (EKKE Rahman )14 پیکز چیلنج 2024)دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے لئے آج 21اپریل 2024 کو مانچسٹر سے نیپال روانہ ھو کر نیپال پہنچ گئے

Spread the love


لندن عارف چودھری
یو کے اسلامک مشن کے برانڈ ایمبیسڈر ایکی رحمان (EKKE Rahman )14 پیکز چیلنج 2024)دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے لئے آج 21اپریل 2024 کو مانچسٹر سے نیپال روانہ ھو کر نیپال پہنچ گئے اور اسکے بعد پاکستان روانہ ہو نگے -اس سے یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئ جس میں یو کے اسلامک مشن کے اراکین کے علاوہ مقامی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی -برطانیہ کے ممتاز عالم دین اور یو کے اسلامک مشن نارتھ زون کے صدر اور امام مولانا محمد اقبال نے ایکی رحمان کی کامیابی اور بخریت سے واپسی کے لئے خصوصی دعا کروائ -اس موقع پر ایکی رحمان نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے ماضی اور موجودہ کامیابیاں اور مستقبل کے پروگرام جن میں 14 چوٹیوں کے متعلق تفصیلات بتائ -ان کا مزید کہنا تھا کہ – اس سارے ٹور اور چوٹیوں پر جانے سے آنے والی آمدن UKIM کو دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کے منصوبوں اور ضرورت مند بشمول برطانیہ -فلسطین -پاکستان -بنگلہ دیش -یمن -شام -افغانستان -مراکو کے لوگوں میں تقسیم کی جائیگی -اس موقع پر – یوکے آئ ایم برطانیہ کے سیکرٹری جنرل بی آر سجاد امین نے سول سوسائٹی کے طور پر یو کے آئ ایم کی تاریخ مقاصد مشن اور فلاحی منصوبوں کی تفصیلات بتائ —سید طاہر نصیر نے نوجوان رحمان کے ٹور کے متعلق تفصیل سے بتایا -اور انہوں نے کہا کہ برطانیہ یورپ اور دنیا بھر کے مخیر حضرات کو نوجوان رحمان کے عظیم مقصد میں انکا ساتھ دینا چاہئے اور بڑھ چڑھ کر فنڈز ریزنگ میں حصہ لینا چاہئے تاکہ نوجوان رحمان کی حوصلہ افزائ کے ساتھ دنیا بھر کے مستحق لوگوں کی مدد کی جائے -انہوں نے رحمان کے ٹور کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ 14 چوٹیوں کے چیلنج کا پہلا مرحلہ آج 21 اپریل 2024 سے نیپال پہنچنے سے شروع ھو گا اس کے بعد جون جولائ پاکستان جا کر دوسرا مرحلہ شروع ھو گا -آخر میں یو کے آئ ایم نارتھ زون کے صدر مولانا محمد اقبال نے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں