لندن عارف چودھری
برطانیہ میں اگلے ھفتے دو مئی کو بلدیاتی انتخابات منعقد ہو رھے -اسی سلسلہ میں آشٹن سے دو آزاد پاکستانی نثراد نوجوان امیدوار سینٹ پیٹر وارڈ آشٹن کا لیل خان اور سینٹ مائیکل وارڈ سے عائشہ اجمل کے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہولی ٹرینیٹی کمیونٹی ہال میں خصوصی انتخابی میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں مقامی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -دوسرے شرکت کرنے والوں میں آئندہ جنرل الیکشن میں ممبر پارلیمنٹ کے لئے آشٹن سے ورکرز پارٹی کی جانب سے حصہ لینے والی رومہ حسن -اسلامک فیونرل کمیٹی کے چئیرمین چودھری قمر زمان -کمیونٹی لیڈر چودھری افضل -اشفاق – چودھری صادق -محمد طاہر -شامل تھے – اس موقع پر -آزاد امیدوار سینٹ پیٹر وارڈ کا لیل خان نے آج شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے مقامی کمیونٹی کے کہنے پر الیکشن میں حصہ لے رہا ھو کیونکہ اتنے سالوں سے آشٹن میں لیبر پارٹی اقتدار میں ھے لیکن انکی دلچسپی کمیونٹی کے کاموں میں نہیں ھے ھمارے مسائل میں اضافہ ھو رھا ھے لیبر پارٹی کے کونسلر صرف الیکشن میں ھی نظر آتے ہیں میں عوام سے اپیل کرتا ھوں کہ یہ تبدیلی کا وقت ہے آپ سینٹ پیٹر وارڈ میں مجھے ووٹ دے کر جتوائیں میں جیت کر آپکو مایوس نہیں کرونگا -کاروباری شخصیت چودھری اجمل کی بیٹی اور سینٹ مائیکل وارڈ آشٹن سے آزاد حثیت سے حصہ لینے والی عائشہ اجمل نے کہا کہ لیبر پارٹی ہر دفع ھم سے وعدے کر کے ووٹ لے لیتی ھے لیکن کبھی بھی وعدے پورے نہیں کئے آپ دو مئ کو پولننگ سٹیشن جا کر مجھے ووٹ دیں -انشااللہ میں جیت کر آپکو مایوس نہیں کرونگی -عائشہ اجمل کے ماموں چودھری اشفاق کا کہنا تھا کہ عائشہ اجمل اور کالیل خان کی بھرپور سپورٹ کی جائے تاکہ آپکو در پیش مسائل کے حل کرنے میں اپنا کردآر ادا کریں -اگلے عام انتخابات میں ورکرز پارٹی کی جانب سے آشٹن سے ممبر پارلیمنٹ کا الیکشن لڑنے والی رومہ حسن نے کہا کہ فلسطین کے اوپر مظالم بھر پور مزمت کرتے ہیں میں آج دونوں آزاد امید واروں کی مکمل حمایت کرنی چاہئے -محمد طاہر اور مبین حسین نے کہا کہ یہ تبدیلی کا وقت ھے دونوں آزاد امیدواروں کی مکمل۔ حمایت کی جائے تاکہ لوکل طور پر آپکے مسائل حل ھو جائیں -اسی کو تبدیلی کہتے ہیں –
میٹنگ میں موجود اسلامک فیونیل کمیٹی کے صدر چودھری قمر زمان سیکرٹری جنرل محمد طاہر نے مقامی کمیونٹی کی جانب سے آزاد امیدواروں کالیل خان اور عائشہ اجمل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا -لالہ شبیر نے دونوں آزاد امیوارواں کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کی