پنجاب ٹیچرز یونین عباسی گروپ کی کاوشوں اور موجودہ ضلعی تعلیمی افسران و سٹاف کی انتھک محنت سے پایہ تکمیل تک پہنچی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ضلع بھر میں 2سال سے تعطل کا شکار اساتذہ کی ان سروس پرموشن پنجاب ٹیچرز یونین عباسی گروپ کی کاوشوں اور موجودہ ضلعی تعلیمی افسران و سٹاف کی انتھک محنت سے پایہ تکمیل تک پہنچی۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پنجاب ٹیچر یونین چوہدری راشد محمود نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سی،ای،او، محمد معروف چوہدری کی اساتذہ کی ان سروس پرموشن میں ذاتی دلچسپی کی وجہ پایہ تکمیل ہوئی انہوں نے مسلسل اپنے ڈی،ای،اوز سے ڈی پی سی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لیتے اور ان سروس پرموشن کے معاملات کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے رہے،جس کی وجہ سے تمام آفیسرز اور کلیریکل سٹاف نے مشکل حالات میں بھی اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔پنجاب ٹیچریونین کے عہدیداران اس عمل میں حصہ لینے والے افسران جن میں ڈی،ای،او مردانہ سید مظہر اقبال شاہ، ڈی ای اوز،نانہ محترمہ کوثر سلیم۔ڈی۔ای او سکینڈری رفعت محمود ان کے معاون سٹاف چوہدری حامد۔ابوبکر ڈی۔ای اومردانہ دفتر اسامہ مسعود کیانی۔محمد فرید ڈی۔ای۔او۔زنانہ دفترچوہدری امجد سپرٹنڈنٹ اور وحید ڈی۔ای۔ایس ای آفس کی شب وروز محنت سے ان سروس پرموشن کے عمل کو کامیابی سے مکمل کروانے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ڈی۔پی سی میٹنگ سے قبل پنجاب ٹیچر یونین کے عہدداران نے سی۔ای۔او ایجوکیشن سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ضلعی عہدداران اور چاروں تحصیلوں کے صدور جنرل سیکرٹریز اور یونین کے نمائندگان و عہدیداربھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں