فرزانہ افضل نے مانچسٹر کے پیری پیری کبابش ریسٹورنٹ ہال میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
برطانیہ کی معروف کالم نگار -شاعرہ -بزنس وومن اور creative minds media کی بانی اور چیف ایگزیکٹو فرزانہ افضل نے مانچسٹر کے پیری پیری کبابش ریسٹورنٹ ہال میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا ۔پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان ، کمیونٹی ویلفئیر اتاشی مصباح نورین، سرفراز گوندل -کمیونٹی لیڈر عالیہ ہاشمی ، ایزی منی کے چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر لیاقت ملک ، نادیہ طارق وزیر -سماجی شخصیت رضیہ چوہدری ، سماجی شخصیت سیماں شیخ -حسنہ ذولفقار مہر ، اوپن کچن مانچسٹر کے بانی شہزاد مرزا، سماجی شخصیت -وکیل محمد شاھد -عمر برولہ -پنکی -سی ایم ایم کی ایگزیگٹیو سائرہ پونا والہ -روبینہ راجہ -نبیلہ فاروق -مشعال عقیل -صحافیوں میں مصطفی مغل -چودھری اسحاق -وسیم چودھری -محمود اصغر چودھری -عامر مقصود -صابرہ ناہید -سمیرا اشرف – اقبال صدیقی -پامیلا ملک کی خصوصی شرکت ۔ عید ملن پارٹی کی خصوصی بات سی ایم ایم کی چئیر پرسن فرزانہ افضل نے برطانیہ کے سینئر صحافتی -اینکر عارف چوہدری کو یوم پیدائش پر خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جس پر عارف چوہدری فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور فرزانہ افضل کا دلی شکریہ ادا کیا ۔عید ملن پارٹی کی میزبان کے فرائض فرزانہ افضل اور سینئر صحافی اعجاز افضل شیخ اور سائرہ پونا والہ نے ادا کئے – ۔ قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کہا کہ فرزانہ افضل سماجی طور پر انتہائی متحرک خاتون ہیں اور انکی فلاح و بہبود اور تفریح بارے گاہے بگاہے پروگرام کرواتی ہیں اور آج انہوں نے میرے استاد جیسے عارف چوہدری کو سالگرہ کا کیک کاٹ کر اسکی زندہ مثال پیش کی۔کمیونٹی ویلفئیر اتاشی مصباح نورین نے کہا کہ عید ملن پارٹی میں سب سے ملکر اچھا لگا اور ہم اس سے خوب لطف اندوز ہونے عید ملن پارٹی کی خاص بات سینئر صحافی عارف چوہدری کی صیغہ راز میں رکھی گئی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب تھی ۔ سماجی راہنما سیما شیخ اور سائرہ پونا والہ نے بھی عید ملن پارٹی کو کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و میل جول کا بہانا قرار دیا ۔ماہر امراض قلب ڈاکٹر امجد خان ، جزبہ نیوز یو کے یورپ کے ڈائرکٹر محمود اصغر چودھری -چئیرمین پریس کلب آف پاکستان اعجاز افضل شیخ -ڈاکٹر لیاقت ملک -نبیلہ فاروق – -رضیہ چودھری -و دیگر نے بھی عید ملن پارٹی کو قابل ستائش کہتے ہوئے کہا اس سے کمیونٹی کے اندر میل جول اور ایک دوسرے کے قریب آنے کا سنہری موقع ملتا ہے ۔ پروگرام کی میزبان فرزانہ افضل نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی کوشش ہوتی ہے کہ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و میل جول کو فروغ دینے کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد کروں اور مستقبل میں بھی اس سے بڑھ کر کرنے کی کوشش کروں گی۔ سینئر صحافی عارف چودھری کو برتھ ڈے کیک کا سرپرائز انکی صحافتی اور کمیونٹی خدمات ھے -مقامی گلوکاروں نے میوزک کے تڑکے میں گانے گا کر ماحول کو رنگین بنانے کے ساتھ شرکائے پارٹی کو محضوظ کیا

شرکائے عید ملن پارٹی نے فرزانہ افضل کی کمیونٹی کو جوڑنے اور انہیں تفریح کا موقع فراہم کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں