جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم عیدالاضحی کے قریب آتے ہی شہر میں سبزی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا،جس کے نتیجے میں ٹماٹر120 روپے فی کلو، پیاز60 روپے فی کلو، ہرا دھنیا250 روپے فی کلو، سبز مرچ 130 روپے فی کلو اور ادرک کی قیمت 250 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی گئی، سبزی فروشوں نے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ نرخ ناموں کو ہوا میں اڑا دیا جبکہ تحصیل جہلم سمیت ضلع بھر میں تعینات کئے گئے درجنوں اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر شہریوں کے لٹنے کا نظارہ کرتے رہے۔
