جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر انٹر نیشنل کشمیر کانفرنس

Spread the love

لندن (عارف چودھری ) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر انٹر نیشنل کشمیر کانفرنس آج منعقد ہو گی، ویڈیو کے ذریعے آن لائن کشمیر کانفرنس کی صدارت لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا کریں گے جبکہ ویڈیو کانفرنس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کاخصوصی خطاب ہو گا، انٹر نیشنل کشمیر کانفرنس کی میزبانی جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کریں گے، انٹر نیشنل کشمیر کانفرنس میں ویڈیو کے ذریعے برطانوی ممبران پارلیمنٹ،کونسلرز، مئیرز، پاکستانی کی قومی اسمبلی کے ممبران، سینیٹرز، انسانی حقوق کے لئے متحرک شخصیات، خواتین رہنماء، دانشور، سیاستدان، یوتھ نمائندگان بھی شرکت و خطاب کریں گے۔ آج 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل نے ویڈیو کے ذریعے بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔آج 13جولائی یوم شہدائے کشمیر پوری دنیا میں منایا جائے گا، یوم شہدائے کی مناسبت سے کانفرنسز، سیمینارز، مظاہرے اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں شہداء کشمیر کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام بین الاقوامی کشمیر کانفرنس میں جہاں کشمیر کی تازہ صورتحال، بھارتی اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے گفتگو ہو گی وہیں تحریک آزادی کشمیر کے لئے جانیں قربان کرنے والے تمام کشمیری شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی کشمیر کانفرنس میں برطانیہ سے ایم پی انجیلا رینر، چیئرپرسن پارلیمنٹری کشمیر گروپ ایم پی ڈیبی ابراھم، لیبر فرینڈز آف کشمیر کے چیئرمین ایم پی اینڈریو گووئن،ایم پی جیک بیرئیرٹن، ایم پی بیرسٹرعمران حسین، ایم پی جیمزڈیلی،، ایم پی تھانگام ڈیبونائر،ایم پی ناز شاہ، ایم پی ٹریسی برابن،،ا یم پی یاسمین قریشی، ایم پی سارہ برٹ کلائف، ایم پی کرسچن ویکفورڈ،ایم پی الیکس سبیل،ا یم پی محمد یاسین، ایم پی نادیہ وائٹوم،ا یم پی کم جانسن،ایم پی ایلیسن تھیلس،ا یم پی ریچل ریوز،ایم پی کیٹ فرفیتھس،ا یم پی کیری میکارتھی، ایم پی سارہ وان،سابق ایم ای پی انتھیا میکنٹایئر،ا یم پی ہیلری بین،سابق ایم ای پی جولی وارڈ،کونسلر یاسمین ڈار، لیڈز کے مئیرکونسلر اصغر خان قریشی،سمیراخورشید،کونسلر صبیحہ خان، آسیہ خان،راجہ ایم عارف خان کی شرکت متوقع ہے۔ جبکہ انٹر نیشنل کشمیر کانفرنس میں پاکستان سے سینیٹر شیری رحمن، سینیٹر سیمی ایزدی، سینیٹر نزہت صادق، سابق سینیٹر نیلوفربختیار،ایم این اے شنداناگلزار خان، ایم این اے شزا فاطمہ،ایم این اے شائستہ پرویز ملک،پی ٹی آئی رہنماء آمنہ انصاری،ممتاز حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک، ایم پی اے حنا پرویزبٹ، ایم پی اے مومنہ وحید، ایم پی اے آسیہ خٹک،سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہین کوثر ڈار،ایم ایل اے سحرش قمر،خاتون حریت رہنماء شائستہ صفی، تحسین باجوہ، عظمی حمید گل،عروج رضا سیامی،جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی چیئرپرسن نبیلہ ارشادایڈووکیٹ، سمیرا فرخ، ممتاز دانشورڈاکٹر ثانیہ بھٹی، شبنم صداقت اعوان،خاتون کشمیری ایکٹویسٹ رفعت وانی، راحت فاروق راجہ ایڈووکیٹ،پی ٹی آئی رہنماء عمبرین ترک، نائلہ الطاف، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماء سید منظور احمد شاہ،عبدالحمید لون،، شبیر احمد ڈاراور یوتھ پارلیمنٹ کے صدر عبید الرحمن قریشی بھی شریک ہوں گے۔ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے بتایا کہ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت اس وقت کشمیر میں بھارت کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، کشمیر کی صورتحال کو تبدیل کرنے اور آبادی کے تناسب و آئینی و جغرافیائی تبدیلوں کے پیش نظر سفارتی سطح پر عالمی اداروں سے منسلک شخصیات، برطانوی و یورپین ممبران پارلیمنٹ سے رابطوں کے علاوہ مسلسل سرگرمیوں کا انعقاد کر رہی ہے تا کہ کورونا وائرس کی اس وبا کے دوران لاک ڈاؤن مین پھنسی دنیا کی توجہ کشمیر کی جانب بھی مبذول کرائی جا سکے۔ جولائی کا مہینہ کشمیر کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تحریک آزادی کے لئے ابتدائی طور پر جولائی کے مہینے میں شہدائے کشمیر نے لازوال قربانی دی جن کی یاد میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز تحریک حق خود ارادیت کے زیز اہتمام برھان وانی شہید کی برسی کے موقع پر بھی اسلام آباد نیشنل پریس کلب اور برطانیہ میں الگ الگ سیمینارز منعقد کئے گئے تھے۔ رواں ماہ 19جولائی کو بھی برطانیہ میں سیمینارو کانفرنس کے انعقاد کے علاوہ 31جولائی غازی ملت سردار ابراھیم خان کی برسی کے موقع پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ 5اگست کو برطانیہ اور اسلام آباد میں خصوصی کانفرنس اور تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں