خیبر سے (امان علی شینواری )
وفاقی حکومت قبائلی عوام پر رحم کرکے چھ گھنٹے بجلی فراہمی کو یقینی بنائیں. ٹیسکو حکام کی من مانیاں اور دو گھنٹے بجلی فراہمی کو ہم مسترد کرتے ہیں. ملک زڑہ ور خان آفریدی
لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آر سی کے ممبر و قوم ذخہ خیل کے سرکردہ مشر ملک زڑہ ور خان آفریدی نے کہا کہ قبائلی عوام انتہائی مشکل و کٹھن دور سے گزر رہے ہیں ایک طرف بے روزگاری کی اندھیرے اوپر سے ٹیسکو حکام کی بدمعاشی بھی عروج پر ہے اور قبائلی اضلاع کو چوبیس گھنٹے میں جو چھ گھنٹے بجلی فراہمی شیڈول تھیں وہ کم کرکے دو گھنٹے کردیا جو قبائلی عوام کو ہر گز قابل قبول نہیں ہے اور انہیں یکسر مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انضمام ہوتے ہی مختلف اداروں نے قبائلی عوام کا جینا حرام کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت نے قبائلی عوام کو سبز باغات دیکھا رہے تھے اور جب سے فاٹا انضمام ہوا ہے سب کے سب سیاسی جماعتیں سمیت موجودہ حکومت نے قبائلی عوام کو وہ حق بھی نہ دیا گیا جو انضمام کے وقت وعدے کئے تھے انہوں نے کہا کہ ٹیسکو حکام اور وفاقی حکومت ھوش کے ناخن لے اور دو گھنٹے بجلی کی احکامات کو واپس لے اور چوبیس گھنٹوں میں کم از کم چھ گھنٹے بجلی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کرکے قبائل پر رحم کرے انہوں نے کہا کہ بجلی کی نہ ہونے سے پانی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے اور لنڈی کوتل میں مختلف علاقوں میں ٹیوب ویلز بند پڑے ہیں اور خواتین دور دراز علاقوں سے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیںچ