ملک کے معروف ناول نگار محمد فیاض ماہی کا چودواں ناول

Spread the love

کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ۔راشدخان)

( لاشریک) مارکیٹ میں آچکا ہے ،منفرد موضوع پر تحریر یہ ناول لکھاری کے لیے ایک چیلنج ثابت ہوا۔۔
فرسودہ گھسے پٹے موضوعات سے ہٹ کر بالکل مختلف کہ انسان نے محبت بیچ کر تقدیر کو کیسے خرید لیا؟؟
معاشرے کی دکھتی رگ پر مبنی ایسی تحریر جو سماج کے نام نہاد ٹھیکے داروں کے منہ سے نقاب نوچ لے گی ۔محمد فیاض ماہی
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے معروف آرٹیکل/ ناول نگار محمد فیاض نے اپنے چودوے ناول کی اشاعت کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ یہ ناول روز مرہ کے گھسے پٹی کہانیوں سے میرا یہ ناول دیگر تمام ناولوں سے منفرد ہے اس ناول کو شروع کر کے اختتام کرنا میرے لیے ایک چیلنج بن گیا تھا مجھے یہ محسوس ہوتا رہا ہے کہ یہ شہکار خاص کر مجھ سے لکھوایا جارہا ہے اور میرا قلم کسی غیر مرئی طاقت کے زیر اثر چل رہا ہے مجھے اس کی تکمیل میں اللہ پاک کا خصوصی کرم میرے اوپر محسوس ہوتا رہا ہے اس ناول میں معاشرے کے مظلوم طبقے کی ترجمانی الگ انداز میں کی گئی ہے۔معصوم اور غریب مزارعوں کی عزتوں کو پامال کرنے والے ظالم وڈیروں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا گیا ہے
اس پہلو پر بھی مکالمہ ہے کہ انسان نے محبت بیچ کر تقدیر کو کیسے خرید لیا لیتا ہے میری اپنے تمام احباب سے گزارش ہے کہ سب اسے ایک بار ضرور مطالعہ میں لائے چائے لائبریری سے لیکر ہی کیوں نا پڑھیں اس ناول کی تحریر اس کے ایک ایک لفظ پر بہت محنت ہوئی ہے اور اتنی ہی محبت اور محنت سے
گلفراز احمد صاحب نے اسے علم و عرفان پبلشرز الحمد مارکیٹ اردو بازار لاہور سے شائع کیاہے مجھے قوی امید کہ میری یہ کاوش قاریئن کو ضرور متاثر کریگی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں