کشمیر میں بے گناہ قتل عام کب تک رہے گا اقوام متحدہ کوایکشن لینا جائیے۔سیکرٹری جنرل انٹیل ہیومن رائٹس کمیشن نیو یارک
یورپ(چیف اکرام الدین)ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے چیئرمین اور سیکرٹری جنرل انٹیل ہیومن رائٹس کمیشن نیو یارک ایمبیسڈر ملک ندیم عابد نے کہا کہ ہندوستان اور مودی سرکار کشمیر میں جاری مظالم و نسل کشی بند کریں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر جاری مظالم کب تک رہے گے کئی سالوں سے کشمیر میں بے گناہ قتل عام و نسل کشی جاری ہے جو انسانیت کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور مودی سرکار کی طرف سے کشمیری مسلمانوں پر مظالم اور انکا قتل عام و نسل کشی پر خاموشی افسوس ناک ہے ہندوستان کی طرف سے کشمیر میں روز بروز خون خرابہ میں اضافہ ہو رہا ہے کشمیری خواتین کی عزت کی پامالی ہو رہی ہے انکو زبردستی گھروں سے نکلا جاتا ہے۔ جو پوری انسانیت کیلئے افسوس کا مقام ہے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے چیئرمین اور سیکرٹری جنرل انٹیل ہیومن رائٹس کمیشن نیو یارک ایمبیسڈر ملک ندیم عابد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظمیں کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں تا کہ کشمیری عوام کا جاری قتل عام و نسل کشی بند ہو سکے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں سب سے اہم مسئلہ مسئلہ کشمیر ہے مسئلہ کشمیر کے حل کرنے میں اقوام متحدہ کو اہم کردار ادا کرنا چاہئے اور ہندوستان اور مودی سرکار کی طرف سے کشمیری عوام کے جاری مظالم دنیا کو دیکھا دیں
انسانی حقوق کے سفیر ایمبسڈر ملک ندیم عابد نے اقوام متحدہ کے ایک اہم کانفرس کے موقع پر کشمیر میں جاری بے گناہ قتل عام کے حوالے سے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ کشمیر عوام کی بے گناہ قتل عام انسانیت کی توہین ہے اقوام متحدہ میں جاری کانفرنس کے موقع پر سفیر انسانی حقوق ایمبسڈر ملک ندیم عابد کی آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہوگئے اور کانفرس کے موقع پر کشمیری عوام کے بے گناہ قتل عام پر رو پڑے کہ کشمیر اور کشمیری عوام جل رہے ہے کوئی پوچھنے والا نہیں کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی کانفرس میں ایشیا،سنٹرل ایشیا اور دیگر براعظموں کے سیاسی خواتین،9 ممالک کے وزراء اور افریقی خطے کے سفیروں اور دیگر ممالک کے سفیروں نے بھرپور شرکت کی اور کشمیر میں جاری مظالم پر اظہار افسوس کیا کویت ایمبیسڈر کے ساتھ ایک آن لائن ویڈیو لنک میٹنگ کے موقع پر اقوام متحدہ کے سفیر انسانی حقوق ایمبسڈر ملک ندیم عابد نیو یارک نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ کشمیر کی آذادی کیلئے ہم سب کا متحد ہونا بہت ضروری ہے تا کہ کشمیری عوام کو ہندوستان اور مودی سرکار کے جاری مظالم اور غلامی سے نجات مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی آذادی کا وقت آچکا ہے کشمیری عوام بہت جلد ہندوستان کی غلامی سے آزاد ہونگے اور ایک خود مختار ملک بنا لینگے.