مرحوم صدر ایوب خان کی خدمت و جدوجہد ملکی عوام ہمیشہ یاد رکھینگے

Spread the love

جنرل ایوب خان نے ملکی دفاع کیلئے جو قربانیاں دی ہیں قابل فخر و قابل تعریف ہیں

یورپ(چیف اکرام الدین)مرحوم جنرل و صدر مملکت پاکستان ایوب خان 1949 میں مشرقی پاکستان سے واپسی پر انکو ڈپٹی کمانڈر ان چیف بنا دیا گیا محمد علی بوگرہ کے دور میں ایوب خان بطور وزیر دفاع خدماhت انجام دیتے رہے اور اسکندر مرزا کے دور میں فلیڈ مارشل بنا دیے۔سابق صدر فلیڈ مارشل ایوب خان پاکستان کے پہلے فوجی حکمران تھے جنہوں نے 1958 میں مارشل لا نافذ کیا برطانوی دور حکومت میں انہوں نے آرمی میں شمولیت اختیار کی اور جنگ عظیم دوم میں بطور کپتان حصہ لیا قیام پاکستان کے بعد پاکستان آرمی کا حصہ بن گئے ترقی کرتے ہوئے برگیڈیئر کے عہدے تک پہنچے اور پھر 1948 میں مشرقی پاکستان میں فوج کے سربراہ بنا دیے گئے 1949 میں مشرقی پاکستان سے واپسی پر انکو ڈپٹی کمانڈر ان چیف بنا دیا گیا محمد علی بوگرہ کے دور میں ایوب خان کو بطور وزیر دفاع خدمات انجام دیتے رہے اور اسکندر مرزا کے دور حکومت میں فیلڈ مارشل بنا دئیے گئے یہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا کہ کسی فوجی کو کابینہ کا حصہ بنایا گیا صدر اسکندر مرزا سے اختلافات بڑھے تو ایوب خان نے اسکندر مرزا کو معزول کرکے پاکستان کی صدرات سنبھال لی ایوب خان نے 1962 میں آئین بنایا اس آئین کے تحت 1965 کے عام انتخابات منعقد ہوئے انتخابات میں ایوب خان کے مد مقابل مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح تھیں جو کہ بے پناہ مقبولیت کے باوجود ہار گیئں یہی وجہ ان انتخابات کو مشکوک بناتی ہے تا ہم بعد ازاں ایوب خان کیخلاف عوامی تحریک کا آغاز ہوا جس کی صدارت ذوالفقار علی بھٹو نے کی یوں احتاجی تحریکوں کی بدولت ملکی حالات دگر گوں ہو گئے تو ایوب خان نے دس سال حکومت کرنے کے بعد 25 مارچ 1969 کو عہدے سے استعفا دے دیا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل یحی خان کو ملک کا صدر بنا دیا ایوب خان 14 مئی 1907 کو پیدا ہوئے اور 19 اپریل 1974 کو وفات پائی صدر مملکت مرحوم ایوب خان ایک ایماندار اور فرض شناس عوامی لیڈر تھےجنہوں نے وطن عزیز پاکستان کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ ملکی عوام ہمیشہ یاد رکھینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں