کھیوڑہ (راشدخان)
پنڈدادنخان میں پٹرولنگ پولیس ملازمین اور محکمہ پنجاب زراعت آبپاشی کے ملازمین نے ایمانداری کی اعلی مثال کا مظاہرہ کرکے دل جیت لیے۔
قربانی کے جانور کی خریداری کرنے جانے والوں کی ڈیڑھ لاکھ جو راستے میں گر گئی تھی وہ مالکان تک پہنچا دی
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے رہائشی چوہدری گلزار،چوہدری عبداللہ خان و دیگر موٹرسائیکل پر قربانی کا جانور خریدنے کی غرض سے جارہے تھے جن کے پاس ڈیڑھ لاکھ روپے نقد رقم تھی جوکہ گولپور کے قریب انجانے میں گر گئی اور موٹرسائیکل سوارں کو علم نہ ہوا للہ روڈ پر پیچھے سے آتے ہوئے محکمہ پنجاب ذراعت اصلاح آبپاشی کی گاڑی میں سوار سب انجینئر محمد مبین ،ملک ارسلان کو پیسے ملے جنہوں نےچوہدری شہباز اترال،ناصر نمبرداراور علی عصمت کی موجودگی میں پیٹرولنگ پولیس للہ موڑ سے رابطہ کیا جس پر پٹرولنگ پولیس کے ASIمحمود الحق نے ہمراہ محمد سہیل،سلیمان خان اور امان اللہ کے ڈیڑھ لاکھ کی رقم باحفاظت اصل مالکان تک پہنچا کے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی رقم کے اصل مالکان اور عوامی سماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس ملازمین اور محکمہ پنجاب ذراعت کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعائیں دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔
