وزیرآباد کے نواحی علاقہ عزیز چک میں ٹک ٹاک بناتے گولی چل گئی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد کے نواحی علاقہ عزیز چک میں ٹک ٹاک بناتے گولی چل گئی۔گولی نوجوان کے آر پار ہوگئی۔تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ریفر۔ وزیر آباد کے علاقہ عزیزچک کا رہائشی 15 سالہ عبداللہ ولد آصف اپنے دوستوں کے ہمراہ پسٹل سے ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ اس دوران لوڈر پسٹل سے گولی چل گئی جو عبداللہ کے جسم کے پیٹ والے حصہ سے آر پار ہوگئی۔نوجوان کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں سے گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں