ڈیف اینڈ ڈمب ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ المرکز جہلم کے ممبران سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شاہد تنویر،ارشد محمود مبارک اور اختر شاہ عارف نے آج اولڈ پیپلز ویلفیئر سوسائٹی کا دورہ کیا۔۔ادارے کی بانی ڈاکٹر آسیہ ممتاز نے ادارے میں مقیم لاوارث افراد کے بارےمیں تفصیلات بتائیں ۔۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ادارے میں مقیم گونگے اور بہرے بچوں کی نشاندہی بھی کی۔۔جس پر سیدہ شاہدہ شاہ ڈاکٹر شاہد تنویر اور ادشد محمود مبارک نے ان گونگے بہرے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ادارے کی انتظامیہ کو چندمثبت تجاویز دیں۔۔
