صوبائی و مرکزی حکومت عوام کو بروقت اپنا بنیادی حق مہیا کریں۔مہرین افریدی

Spread the love

احساس راشن پیکیج غریب، بے سہارا، اور بے روزگار طبقے کا بنیادی حق ہے۔مخصوص نشست کی سابق امیدار

یورپ(چیف اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف مخصوس نشست کی سابق نامزد امیدار و سوشل ورکر محترمہ مہرین افریدی نے کہا کہ کہ صوبائی و مرکزی حکومت عوام کو بروقت اپنا بنیادی حق فراہم کریں انہوں نے کہا کہ احساس راشن پیکیج غریب، بے سہارا، اور بے روزگار طبقے کا بنیادی حق ہے وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے واحد لیڈر ہے جنہوں نے ہر سخت حالات میں عوام کا بھرپور ساتھ دیا پچھلی حکومتوں نے ملک و عوام کو نقصان کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے زمہ دار ادارے وزیر اعظم عمران خان کے ویزن کے مطابق احساس راشن پیکیج غریب عوام کو برقت فراہم کرے احساس راشن پیکیج عوام تک پہنچانا ہماری اداروں کی ذمہ داری ہے ایمانداری کے ساتھ کام کرنے سے عوام کے مسائل و مشکلات کا ازالہ ہو سکتا ہے پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشست کی سابق نامزد خاتون امیدار و سوشل ورکر محترمہ مہرین افریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے ملک و قوم کی صحیح معنوں میں بھرپور خدمت کی جو ایک بہادر اور ایماندار لیڈر کی پہچان ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینا چاہئے تا کہ ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں