مورخہ 15 -07-2020 ورکشاپ کا پہلا دن ثناءاللہ مدنی صاحب کے بہت عمدہ احادیث اور قرآنی آیات کے ساتھ جوابات

Spread the love

مورخہ 5 -07-2020 ورکشاپ کا پہلا دن تھا اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک یو کے کے تعاون یونیورسل کیرئیر کونسلنگ سروسز نے ایک ایسا کورس متعارف کروانا چاہا جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے بہت مقبول ہوا اس میں تمام کورس کو ڈیزائن کرنے مہمان مقرر کو مدعو کرنے تک کا سارا کام صرف ایک بندے نے نہیں بلکہ پوری ٹیم نے کیا جس میں ڈاکٹر گوہر عباس صاحب میڈم مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ کورس آرگنائزر ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل صاحب کورس کے معاون و مددگار شہزاد مرزا صاحب کورس کوآرڈینیٹرز چوہدری فرحان انور صاحب محمد احمد فتح صاحب محمد عثمان مشتاق صاحب نوید شہزاد صاحب اور احتشام قاضی صاحب شامل ہیں سے پچھلے پانچ ماہ سے کی جانے والی محنت اپنے آخری مراحل پر تھی کہ free conference call کو استعمال کیا جائے یا zoom یہ الگ بات ہے کہ کرونا کہ دوران جب سب نے ساتھ چھوڑ دیا تو zoom ہی تھا جس نے ہاتھ پکڑا امید کی کرن بنا رہا جب سے کرونا شروع ہوا تب سے online teaching tools قیوم صاحب سے، منہاج القران سے تجوید،برٹش کونسل میڈم نورین اور ارشاد صاحب اور انگلش پروفیشنسی سر ذولفقار صاحب سے یہ کورسز zoom اور team app سے ہی کئے لیکن تعداد چونکہ 253 ہو چکی تھی تو میں نے free conference call ایپ کو استعمال کرنے پر خود کو راضی کیا دن 12 سے 1۔15 تک بہت اچھا سیشن چلا لیکن شام میں جیسے اسے بھی پتہ چل گیا کہ معاملہ کچھ گڑبڑ ہے جب 125 لوگ میٹنگ موجود تھے لیکن
آخر ہم نے zoom کو ہی بہتر جانا اور اپنے گیسٹ اسپیکر جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے نے سیشن شروع کیا یاد رہے کہ ثناءاللہ مدنی صاحب اس ملک و قوم کا بہترین اثاثہ ہیں اور ہر وقت دن ہو یا رات ہمیشہ آپ کو مدد کے لئے تیار نظر آئیں گے میں نے ان کے ساتھ کام کرنے کے دوران جو چیز سب سے زیادہ سیکھی وہ تحمل مزاجی ہے
Habbit formation پر بہت سے سوال ہوئے تمام ممبران جن کی
تعداد 100 سے زائد تھی کلاس میں
تھے پر جو سوال سب سے زیادہ مرتبہ پوچھا گیا وہ یہی تھا کہ عادات کو بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے اس پر ثناءاللہ مدنی صاحب نے بہت عمدہ احادیث اور قرآنی آیات کے ساتھ جوابات دیے مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ نے بھی جہاں ضرورت محسوس کی وہاں بات کی سیشن کے احتتام پر جو عادت ہمارے معزز مقرر کی طرف سے پیش کی وہ خوش اخلاقی تھی
دراصل یہی آداب زندگی ہیں
اس کے علاوہ کلا س انسٹرکٹر مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ نے گوگل فارم شیئر کیا تاکہ ہم دیکھ سکیں ۔
ورکشاپ کا پہلا سیشن احتتام پذیر ہوا
میڈم رشیدہ جہلم کی معروف سماجی شخصیت اور ڈاکٹر جمیلہ صاحبہ لاہور سے اس کے علاوہ بے شمار لوگ جو اپنے شخصیت کے اندر ایک یونیورسٹی کی حیثیت رکھتے ہیں نے ورکشاپ کے پہلے سیشن اور ماسٹر ٹرینرز کو اچھے الفاظ میں حوصلہ افزائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں