اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کے تعاون سے یونیورسل کیرئیر کونسلنگ سروسز کا مورخہ 16 جولائی 2020 کو ورکشاپ کا دوسرا روز سی ای او Global Montessori Coaching Institute
میڈم عصمت زہرہ صاحبہ کے ساتھ ایک اوپن ڈسکشن رکھی گئی اس سیشن میں لوگوں کی بڑی تعداد شامل تھی اس سیشن میں تمام کلاس ممبران کو موقع دیا گیا کہ وہ سوال کر سکیں
سیشن کا عنوان ” ایک مثالی معاشرے میں عورت کا کردار “تھا میڈم عصمت زہرہ نے انتہائی صاف گوئی ،اپنی تجرباتی زندگی اور تمام تر حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے سوالات کے جوابات بہت اعتدال پسندی اور دھیمے لہجے میں دیے ۔ ۔
خواتین کے حوالے سے ہر پہلو پر بات کرنے کے بعد میڈم عصمت زہرہ صاحبہ نے سیشن کے اختتام میں تمام خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی۔اس کے ساتھ ساتھ امہا ت المومینین اور قرآن مجید کا ذکر کیا اور بتایا کہ اچھی زندگی سکون کامیابی کے لئے قرآن کی پیروی کی جائے۔
میڈم کے ادبی انداز دھیمے لہجے نے تمام سیشن میں سب کو ایکٹو رکھا اور اس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ کورس انسٹرکٹر مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ * صاحبہ نے سیشن کے اختتام پر محترم *میڈم عصمت زہرہ صاحبہ کا شکریہ ادا کیا اورGlobal Montessori Coaching Institute
کی تمام سرگرمیوں اور کاوشوں کو سراہا جو تمام کرونا کے پیریڈ میں بھی لوگوں کی خدمت کر رہا ہے اور علم کی طلب رکھنے والوں کے لئے آن لائن بہت سے کورسز کروا رہا ہے
اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک اور یونیورسل کیرئیر کونسلنگ سروسز کی طرف سے میڈم عصمت زہرہ صاحبہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنا اتنا قیمتی وقت دیا آپ ملک و قوم کا اثاثہ ہیں
