مانچسٹر (چودھری عارف پندھیر ) ما نچسٹر میں تعینات ھونے والے نئے قونصلر جنرل محمد طارق وزیر نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ھے اس سے پہلے سابقہ قونصلر جنرل عامر آفتاب کچھ مہینے پہلے اپنی مدت پوری کر کے پاکستان چلے گئے تھے انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کافی اچھے کام کئے کوڈ 19کیُ وجہ سے نئے قونصلر جنرل کچھ ماہ لیٹ مانچسٹر آئے اس عرصہ میں ویلفئر آتاشی محترمہ فضا نیازی نے قائممقام قونصلر جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بہت اچھے طریقے سے نبھائیں مانچسٹر کے گردو نواح میں رھنے والے پاکستانی نئے قونصلر جنرل سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ انکے مسائل حل کروانے میں میں اپنا کردار ادا کریں گے
