مانچسٹر(عارف چودھری )
پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں نئے تعینات قونصل جنرل طارق وزیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے یاد رہے سابق قونصل جنرل عامر قریشی کا تبادلہ ہونے کے بعد انکی جگہ پچھلے تقریباً 9 ماہ سے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی فضہ نیازی نے قائم مقام قونصل جنرل کی خدمات سر انجام دی اور پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں اکاؤنٹنٹ محمد طاہر،پاسپورٹ آفس اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار غلام مصطفی،نادرا کے انجارچ فصیل جاوید- محمد الیاس اور دیگر اسٹاف ممبران نے بھر پور انداز میں پاکستانی کمیونٹی کی کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکل ترین حالات میں سرانجام دیں۔قونصل جنرل طارق وزیر کے فروری 2020 میں تقریر ی ہوئی تھی کروانا وائرس ،لاک ڈاؤن اور پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے انہوں نے تاخیر سے چارج سنبھالا۔ طارق وزیر اس سے پہلے آسڑیلیا کے دارلحکومت کانبرا شہر میں حکومت پاکستان کےحوالے سے سفارتی خدمات انجام دی اور متحدہ امارات میں بھی بطور سفارتی خدمات انجام دیں۔ طارق وزیر
20جولائی کو دوپہر 12 بجے زوم وڈیو لنک کے ذریعے گریٹر مانچسٹر اور لنکا شائر کی صحافی برادری کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں جس میں مختصر تعارف اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا